آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟
ممبئی، کل دیر رات میں دلّی میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوا، جس میں اتفاق رائے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر آپ کے دیوا بہاؤ شری دیویندر فڈنویس کو ریاست کے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا موقع دیا گیا۔ آپ کے دوسرے لاڈلے بھائی شری اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ اور آپ کے تیسرے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے کو مرکز میں کیبنیٹ درجہ کی منسٹری یا مہاراشٹر میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے میں سے کسی ایک پر براجمان ہونے کا موقع دیا گیا ہے، جس کا فیصلہ آج ایکناتھ شندے جی باھمی مشورے سے طے کریں گے۔
آپکے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے نے دلّی میں بھی اخبارات کے نمائندوں کے سامنے آپ لوگوں کو یاد کیا۔
انہوں نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ مہارشٹر کے 8 ضلوں کی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں آج دوپہر 12 بجے سے 2100 روپے جمع ہو جائیں گے، جن میں ناسک ضلع کا بھی شمار ہے ۔ آج دوپہر 12 بجے کے بعد سے تمام لاڈلی بہنیں اپنے موبائل کے SMS پر دھیان دیں اور sms آتے ہی اپنے بینک اکاؤنٹ میں سے 2100 روپے کی رقم نکال کر اُسے اپنے مصرف میں استعمال کریں۔ آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کا آپ تمام لاڈلی بہنوں سے گزارش ہےکہ آپ لوگ اس رقم سے بچت گٹ بنا کر خود کا روزگار شروع کریں ،اس کے بعد میں آپ لوگوں کو، لکھ پتی دیدی ، ہونے کا مشورہ دونگا۔
بچت گٹ کے لیے پانچ قندیل پر کاپسے گلی میں اروند كلفی کے اُوپر گورنمنٹ بچت گٹ آفس میں جا کر بچت گٹ بنائیں۔اس کے بعد آپ مجھ سے رابطہ قائم کریں، میں آپ لوگوں کو ' لکھ پتی دیدی ، ' اسکیم کی معلومات دونگا۔ ہر کام اسٹیپ باے اسٹیپ ہونا چاہیے، اس لیے پہلے آپ بچت گٹ آفس میں جا کر بچت گٹ بنائیں پھر میں آپ لوگوں کو بتاؤں گا کہ کیسے آپ لوگ لکھ پتی دیدی یوجنا کے اہل ہو سکتے ہیں۔
2100 روپے کی قسط حاصل کرنے کے لیے
سب سے پہلے اپنے راشن کارڈ کو 31 دسمبر سے پہلے ekyc کروا لیں۔
آپ کے گھر کے کسی فرد کے نام 4 وہیلر کار ( آج کی تاریخ میں یا کبھی ماضی میں لی گئی ہے), کسی فرد کے نام انکم ٹیکس تو نہیں بھرا جاتا، کوئی فرد گورنمنٹ یا کارپوریشن میں ملازم تو نہیں ہے۔
ان تمام نکات کو آپ لوگوں نے فورم بھرتے وقت "نہیں، نہیں" لکھا ہے، آج گورنمنٹ اس کی چھان بین کر رہی ہے۔ RTO آفس اور دیگر آفسز سے معلومات لی جا رہی ہے۔
یہ تمام نقات چیک کرنا ضروری ہے۔
جن خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک ایک بھی قسط نہیں آئی ہے، وہ بھی یہ چیک کریں کہ
ان بینکوں کے علاوہ کسی اور بینک میں ان کا اکاؤنٹ تو نہیں
مہاراشٹرا بینک، سینٹرل بینک، اسٹیٹ بینک، یونین بینک، پوسٹ بینک، ایکسیس بینک،یونین بینک ( گورمنٹ نے ان ہی بینکوں کے بینک اکاؤنٹ میں قسط جمع کی ہے، اس کے علاوہ کسی اور بینک کے اکاؤنٹ میں قسط جمع نہیں کی گئی ہے)
دوسری بات آپ کا ان بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے کسی اور بینک میں اکاؤنٹ تو نہیں،؟ اسے چیک کریں ( اسکول کے زمانے میں اسکالرشپ کے لیے کبھی ماضی میں آپ نے اکاؤنٹ کھولا ہو گا )
آپ کا جوائنٹ اکاؤنٹ تو نہیں ہے؟
آپ کا بینک اکاؤنٹ ekyc ہوا ہے کہ نہیں؟۔
ان تمام نکات کو کلیئر کر لیں ،اس کے بعد ہی آپ کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط اور بقیہ قسطیں جو باقی ہیں، وہ جمع ہونگی ۔
اس سلسلے میں مجھے برائے مہربانی فون نہ کریں ، صرف whatsapp کے ذریعے معلومات دیں ۔
آپ کا لاڈلا بھائی ،حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteHan Ji Arif Anjum ka mobile number
ReplyDeleteAap ka WhatsApp number send Karo
Delete