جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم
ممبئی ، جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر مہینے سے 2100 روپے کی قسط چاہئے اُنہیں یہ کام کرنا ضروری ہے، ورنہ دسمبر مہینے سے مزید قسطیں آنا بند ہو جائے گی۔
جن خواتین کے کسی بھی فرد کے نام فور وہیلر گاڑی( ٹریکٹر چھوڑ کر ) ہے،اور اُنہوں نے فورم بھرتے وقت اسے چھپایا ہے، اس کی انکوائری ہو گی اور اگر انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ آپ کے گھر کے کسی فرد کے نام فور وہیلر ہے تو آپ کو دسمبر مہینے سے مزید قسطیں آنا بند ہو جائیں گی، یہاں تک کہ آپ کو ملی قسطوں کے پیسے کی بھی ریکوری ہو گی۔
جن لاڈلی بہنوں کے گھر کا کوئی فرد انکم ٹیکس بھر رہا ہے,تو اسے بھی دسمبر مہینے سے 2100 روپے کی قسط ملنا بند ہو جائے گی۔ اور اس کی بھی دی گئی تمام قسطوں کی ریکوری ہو گی ۔
جن لاڈلی بہنوں کے گھر پر کوئی گورنمنٹ سرونٹ ہے/کارپوریشن میں سرونٹ ہے،اُسے بھی دسمبر مہینے سے آگے کی قسط نہیں ملے گی اور دی گئی تمام قسطوں کی ریکوری بھی ہو گی۔
مہا یوتی سرکار کولاڈلی بہنوں کی اسکیم کو جلد از جلد جاری کرنا تھا،اس کے لیے گورنمنٹ نے ائے ہوئے تمام فورموں کو منظوری دے دی تھی۔ دیکھنے میں یہ آیا ہۓ کہ جو لاڈلی بہن واقعی مستحق تھی اُسے اس اسکیم کا فائدہ نہ ہوتے ہوئے جو نا اہل لاڈلی بہنوں کو زبردست فائدہ ہوا۔
گورنمنٹ کی نظر میں قریب 10 لاکھ مستحق لاڈلی بہنیں اس یوجنا سے مستثنیٰ رہ گئی ہیں، اس لیے گورنمنٹ اس اسکیم کی انکوائری کرنے کے بعد ہی دسمبر کی 2100 روپے کی قسط جمع ہو گی۔
دسمبر کی قسط صرف اُن ہی اہل خواتین کے اکاؤنٹ میں ائے گی جو
اپنا راشن کارڈ کو31 دسمبر سے پہلے ekyc نہیں کروا لیتے
اگرآپ کے راشن کارڈ میں کسی ایسے شخص کا نام ہے،جس کے نام پر کوئی بھی فور وہیلر کار ہے،اُسے درست کروا لیتے۔
آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر مہینے سے 2100 روپے اور اگر اسے زیادہ MLA چن کر دیے تو 3000,4000 تک کی ماہانہ قسط دی جائے گی۔ آپ کو 3000 کی قسط لینا ہے تو whatsapp کے ذریعے مطلع کریں ۔
انشاء اللہ ایک دو روز میں مہاراشٹر سرکار کے وزیر اعلیٰ اور منتری منڈل کا پروسیجر پورا ہو جائے گا، اس کے بعد جن جن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ایک بھی قسط/قسطیں جمع نہیں ہوئی ہے، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں بقیہ قسط/قسطیں جمع ہو جائے گی۔ اس کے لیے برائے مہربانی اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف کو فون نہ کریں ۔
آپ کا جو کہنا ہے،اسے WhatsApp کے ذریعے بھیجیں۔
January se ladli bhen jojna k paise nhi aaye.naahi hamare pass 4wheeler hai na government job wala koi hai mehrbani hogi mujhe bhi ladki bhen yojna ka paisa mile
ReplyDelete