وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی لاڈلی بہنوں کا " رہنمائی کیمپ " کامیابی سے همکنار ۔


 مالیگاؤں ۔ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا کے " رہنمائی کیمپ" میں کئی ہزار لاڈلی  بہنوں نے شرکت فرماکر اس کیمپ سے زبردست فائدہ اُڑھا یا ۔
کل بروز اتوار دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک حبیب لانس  میں لاڈلی بہنوں کی آمد جاری رہی ۔ 
اس رہنمائی کیمپ کی صدارت شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم نے کی۔ حاضرین کو شہر عزیز  کے مشہور و معروف سوشل ورکر احتشام بیکری والے، مہرالنساء آپا، فیّاض افسر نے خطاب کیا۔ جبکہ پروگرام کی نظامت شہر مالیگاؤں کے کہنا مشق ناظم آلیجاناب رئیس ستارہ نے بخوبی نبھایا۔
پروگرام میں احتشام بیکری والے کی ٹیم نے نئے فورم بھرنے کا نظام بخوبی نبھایا۔ایک بڑی تعداد میں مستحق لاڈلی بہنوں نے اپنے اپنے نئے فورم داخل کیے ،اسی کے ساتھ ان اہل خواتین کا بینک اکاؤنٹ اور kyc جگہ پر بنایا گیا، جس کے لیےاپنی  لاڈلی خواتین سے ایک نیا پیسہ بھی چارج نہیں لیا گیا۔ اس فری سروس کو حاصل کرنے کے مستحق لاڈلی خواتین  بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور احتشام بیکری والے کی ٹیم کو اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ 
اسی کے ساتھ جن خواتین کے مالیگاؤں شہر کی دیگر بینکوں میں kyc کا مسئلہ تھا، ان کے کاغذات جمع کر کے انہیں ایک deputation کی شکل میں متعلقہ بینک میں جا کر حل کرانے کا اعلان کیا گیا۔ 
اسی کے ساتھ جن لاڈلی،بہنوں کا فورم بھرا ہے اور ok آیا ہے، اس کے لیے اُن لاڈلی بہنوں کے موبائل نمبر نوٹ کیے گئے ، جسے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار کو whatsapp کر کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں اُن کی قسط جمع کرا دی جائے گی۔ 
اس رہنمائی کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے نسیم قدسی، خالد سرحدی ، کامران، اکرم بھائی ، وغیرہ سوشل ورکر حضرات نے زبردست محنت کی۔
حبیب لانس کے روح رواں مطیع اللہ حبیب سیٹھ کا شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن بہت مشکور ہے کہ اتنے قلیل وقت میں ہمارے اسرار پر آپ نے ہمیں اس رہنمائی کیمپ کے لیے حبیب لانس کی جگہ عنایت فرمائی۔
شہر عزیز کی تمام لاڈلی بہنوں کو یہ بتاتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن یوجنا کے سلسلے میں آپ' احتشام بیکری والے کی تنظیم، واقع عبداللہ نگر، قریش جماعت خانہ کے پاس' کی کسی بھی قسم کی خدمات مفت میں آفس ٹائم صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بہ نفس نفیس آ کر حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے نئے فورم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے۔ اپنے تمام ضروری کاموں کو با لا ے طاق رکھتے ہوئے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور احتشام بیکری والے کی ان فری خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا،اپنے بچوں کا، اپنے اہل خانہ کا مستقبل روشن و تابناک کریں ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس رہنمائی کیمپ میں حاضر اپنی تمام  لاڈلی بہنوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور وعدہ کیا ہۓ کہ اپنی لاڈلی بہنوں کے تمام مسائل کو حل کرکے آن کے بینک اکاؤنٹ میں اُن کی تمام قسطیں فوراً جمع کرا دوں گا۔
وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ نے اپنی تمام لاڈلی بھنوں سے وعدہ کیا ہے کہ 15 اکتوبر سے پہلے اُن کے بینک اکاؤنٹ میں اس یوجنا کی تمام قسطیں جمع کر دی جائے گی۔ آپ نے فکر رہیئے، اطمینان رکھیے ۔ 
حاجی عارف انجم ، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن 
پرنس سماچار مب 9370664181

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع