شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد احتشام بیکری والے کی قیادت میں لاڈلی۔ بہنوں کی بینک تکالیف کو دور کرنے کے لیے بینکوں تک پہونچا۔
مالیگاؤں ۔ بینک اکاؤنٹ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کی لاڈلی بہنوں کو جس دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اسے دیکھتے ہوئے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک وفد احتشام بیکری والے کی قیادت میں یونین بینک پہنچا اور منیجر سے خواتین کو ہو رہی دقّتوں کو بتایا،کہ خواتین کے ہجوم کو ہینڈل کرنے کے لیے مرد سیکیورٹی گارڈ اُن سے بد تمیزی سے پیش آتے ہیں۔ کام زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید ڈیلی ویجز پر اسٹاف کیوں نہیں لگاتے؟
بینک منیجر نے وفد کو اطمینان دلایا کہ میں بہت جلد وفد کے سمجھاؤ پر عمل کروں گا ۔
صبح میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم نے ایکناتھ شندے جی کے PA شری سنجے مور ے سے اس سلسلے میں بات کی۔ آپ نے کہا کہ آپ مالیگاؤں کے پرانت آفیسر سے ملاقات کر کے شکایت کرو اور کہو کہ وزیر اعلیٰ کے PA نے آپ سے ملاقات کر کے اس سلسلے میں بات کرو۔
اسی طرح مالیگاؤں کی تمام بینکوں میں جا کر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذمے داران وزیر اعلیٰ کی لاڈلی بہنوں کی تکالیف کو دور کریں گے۔
جن لاڈلی بہنوں کو بینک سے لنک کرنے میں پریشانی ہے،وہ احتشام بیکری والا، عبداللہ نگر ، قریش جماعت خانہ کے پاس سے ملاقات کریں۔
حاجی عارف انجم ، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
پرنس سماچار 9370664181
Comments
Post a Comment