وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے حق کی پائی پائی دلا دی جائے گی
ممبئی ، وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں سے مؤدبانہ گزارش ہےکہ جن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک ایک بھی قسط یا ایک/دو تین قسط جمع ہوئی ہے اُن لاڈلی بھنا کی ایک ایک قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں آ جائے گی۔ آپ وزیر اعلیٰ ،وزرائے اعلیٰ اور حاجی عارف انجم کا بھروسہ رکھئے۔
مہاراشٹرا اسمبلی کے الیکشن ڈیکلیئر ہونے سے پہلے ہی شندے سرکار نے آپ کے اس اسکیم کی پوری رقم ریاستی بینکوں کے ریاستی ہیڈ آفس میں جمع کرا دی ہے، جس کی وجہ سے بہت سی لاڑکی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں اکتوبر اور نومبر کی ایڈوانس قسط آ چکی ہے۔ہوا یہ کہ لاڈلی بہنوں کے کچھ سوتیلے بھائی الیکشن کمیشن آف انڈیا میں جا کر اس یوجنا کے خلاف یہ بولے کہ لاڈلی بہن یوجنا کے بہانے عین الیکشن میں خواتین کو رشوت دی جا رہی ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے شندے سرکار کی طرف سے ریاستی بینکوں کے ہیڈ آفس کو ہدایت دی کہ لاڈلی بہنوں کی ان تمام قسطوں کو منجمد کیا جائے اور اسے الیکشن بعد یعنی 23نومبر کے بعد تقسیم کیا جائے ۔
مالیگاؤں میں لاڈلی بہنوں کو بینکوں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم نے ریاستی وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی سے شکایت کی تو آپ نے فوراً ایکشن لیا اور ناسک ضلع بینک کے ذمے دار LDM کو خواتین کی ان تکالیف کو دور کرنے کا آرڈر دیا اور مجھے کہا کہ میں ناسک کے LDM سے اس معاملے میں کانٹیکٹ کروں۔ ہمارے ایک ذمے دار احتشام بیکری والے نے ناسک LDM سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ تمام خواتین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے آپ اُن کی ایک لسٹ بنائیں اور میں مالیگاؤں کی تمام بینکوں کے مینیجر کی ایک میٹنگ بلا کر اُن خواتین کی تکالیف کو دور کروں گا۔
مالیگاؤں سینٹرل کی وہ لاڈلی بہنیں جن کے بینک kyc کرانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ
احتشام بیکری والے کی آفس
عبداللہ نگر ، قریش جماعت خانہ کے ياس
جا کر اپنے تمام کاغذات جمع کرائیں۔
اس پر بھی اگر ہمیں انصاف نہیں ملےگا تو ہم لاڈلی بہنوں پر مشتمل ایک وفد وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے سے ملنے ممبئی لے جائیں گے اور ان کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے۔ میری لاڈلی بہنیں مطمئن رہیں، انشاء اللہ آپ کے حق کا ایک ایک پیسہ آپ دلایا جائے گا۔
اپنے بھائی حاجی عارف انجم کے صحت کے لیے دعا کریں ۔
حاجی عارف انجم صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
پرنس سماچار 9370664181
آپ پر اعتماد بھروسہ کرلیتے
ReplyDeleteاللہ آپ کو جلد از جلد صحت وتندرستی عطا فرمائیں آمین