مالیگاؤں سینٹرل کی لاڈلی بہنوں کے لیے ممبئی سے وزیر اعلیٰ کا اہم پیغام
ممبئی ، وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی تمام لاڈلی بہنوں کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی کا آداب۔ میں ممبئی سے آپ سے رابطہ میں ہوں۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی نے مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کو یقین دلایا ہے کہ
جن لاڈلی بھنوں کو "وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہنا" کی پانچوں قسط یعنی 7500 روپے مل چکے ہیں، اُنہیں اسمبلی الیکشن کے بعد دسمبر مہینے اور آگے کی تمام قسطیں وقت مقررہ پر بھیجی جائیں گی۔ اس میں اُنہیں کوئی شک و شبہہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ انشا اللہ دسمبر مہینے میں دیوالی گفٹ کا 5500 روپیہ اور دیگر گفٹ مل کر رہے گا۔ آپ میری لاڈلی بہنا کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
اسی طرح جن لاڈلی بھنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ایک بھی قسط یا کئی قسطیں جمع نہیں ہوئی ہیں، وہ اپنے بینک اکاؤنٹ درست کر لیں ۔ جن بہنوں کے آدھار بینک اکاؤنٹ سے kyc نہیں ہوئے ہیں،وہ اس الیکشن کے دوران اپنے آدھار بینک اکاؤنٹ سے لنک کروا لیں ۔ آپ تمام لاڈلی بہنوں کی تمام قسطیں ممبئی کی سینٹرل بینک کاؤنٹ میں ڈال دی گئی ہے۔ جیسے ہی الیکشن کا ضابطہ اخلاق کی مدت ختم ہو گي آپ کے بینک اکاؤنٹ میں تمام قسطیں آ جائیں گی۔
بے فکر رہیں، اطمینان رکھیں، اپنے لاڈلے بھائی پر بھروسہ رکھیں۔
آنے والے اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں سینٹرل سے ہماری شیو سینا پارٹی سے کوئی بھی اُمیدوار نہیں ہۓ۔ آپ سوال یہ ہوتا ہے کہ آپ اس اسمبلی چناؤ میں کس اُمیدوار کو اپنے قیمتی ووٹ دیں گے۔ اس ضمن میں حالات کہ جائزہ کر کے میں ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم کو سندیسہ دے دوں گا۔ آپ تمام میری لاڈلی بہنوں کو اسی اُمیدوار کو اپنے قیمتی ووٹ دینا ہے۔
اگرآپ مالیگاؤں آؤٹر میں رہتے ہیں تو آپ شیو سینا کے اُمیدوار شری دادا بھوسے کو تیر کمان نشان پر زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر اُنہیں کامیاب کرنا ہے، تا کہ مستقبل میں دادا بھوسے میری حکومت میں شامل ہو کر مالیگاؤں آؤٹر کے وکاس کاموں کیلئے مدد کریں ۔
حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
پرنس سماچار 9370664181
Comments
Post a Comment