مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کا ووٹ ،اُن کے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے کے آدیش پر دیا جائے گا، جو اُمیدوار کو جتانے میں سنگ میل ثابت ہو گا
مالیگاؤں کل قریش محلہ میں اپنے الیکشن پرچار کے دوران مالیگاؤں شہر کے سابق MLA اور سابق مئیر آصف شیخ نے مالیگاؤں کی بینکوں میں لاڈلی بہنوں کو ہو رہی دشواری کے ضمن میں اپنا دکھڑا بیان کیا اور کھا کہ آج جو لاڈلی بہنوں کو نیشنلائز بینک مالیگاؤں آؤٹر میں جانے سے کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کی وجہ موجودہ قیادت ہے۔آصف بھائی آپ بھول رہے ہیں کے آپ اور آپ کے والدین کے 25 سالہ دور اقتدار میں اس سے زیادہ مشکلات کا سامنا مالیگاؤں کی سینٹرل کی عوام کو کرنا پڑا ہے۔
ہیڈ پوسٹ آفس آپ کے رہتے وارڈ سے آؤٹر میں چلی گئی؟۔ بجلی کے پاور ہاؤس کو دھیرے دھیرے آؤٹر میں شفٹ کر لیا گیا؟۔ پانی پر ٹیکس بڑھانے کا کام کس کے دور مئیر شپ میں ہوا۔؟ عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندور پروجیکٹ کو شیواجی جمخانہ کی سمت کِس کے دور اقتدار میں ہوا۔؟ نیا پورا پوسٹ آفس، نیا پورا سے کس کے دور اقتدار میں شفٹ ہوئی؟۔ پرائیویٹ بجلی بل کی آفت کِس کے دور اقتدار میں اہلیان مالیگاؤں پر لادی گئی؟ ۔ مالیگاؤں کے حق کا پانی دادا بھوسے کو کس کی مئیر شپ میں بیچا گیا؟
گنانے بيدھیں تو پورا صحفہ درکار ہو گا۔ جیتنے وکاس کام آپ اور آپ کے اہل خانہ کے افراد نے مالیگاؤں سینٹرل سے آؤٹر میں شفٹ کرائے ہیں۔
لاڈلی بہنا اسکیم میں آپ نے مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کی کس مد میں مدد کی۔ اسکیم کی شروعات میں ایک کمپیوٹر سیٹ رکھا کر کچھ لاڈلی بہنوں کے آسکاؤنٹ کھولواے ، اس میں سے کتنے ریجیکٹ ہوئے اس کا حساب عوام کی عدالت میں لایا جائے کیا ؟
آج آپ کو جو لاڈلی بہنوں کے مابین جو محبت دکھ رہی ہے یہ حب علی میں نہیں بلکہ بغض معاویہ میں ہے۔
مالیگاؤں کی لاڈلی بہنا جیسا آدیش اُن کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے کی طرف سے ائے گا، اُن کا ووٹ اسی کے حق میں ہو گا، جو اُمیدوار کو جتانے میں سنگ میل کا کام کرے گا
حاجی عارف انجم صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
Comments
Post a Comment