مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی طرف سے دیوالی کی پر خلوص مبارکباد


 ممبئی ، مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  نے دیوالی کی مبارک بادی دی ہے۔ 

آپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں انہوں میں مہا یوتی سرکار کے ذریعے مہاراشٹر کے تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے وکاس کاموں میں مُکمل رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں اور اُن کی فیملی کے لیے متعدّد لابھ دایک سکیمیں بنا کر اُن کو خود کے روزگار کی راہ پر لگانے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا ، نیک لاڈلی یوجنا، بچیوں کے لیے تمام اعلیٰ تعلیمات مفت کی اسکیم، مہیلا بچت گٹ اور لکھ پتی دیدی یوجنا جیسی معتدد سکیمیں متعارف کروا کر مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو خود کے روزگار کو شروع کروانے میں پہل کی ہۓ۔

وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا کے ذریعے تمام اہل خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ 1500 روپے اور اکتوبر نومبر کی ایڈوانس رقم تک اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ضابطہ اخلاق  لگنے سے پہلے ڈال دی ہے۔ جسے میری قریب 2 کروڑ 30 لاکھ لاڈلی بہنوں نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکال لیا ہے۔ 

آپ لوگوں کے کچھ سوتیلے بھائیوں ( خصوصاً اپوزیشن کی پارٹیاں) نے الیکشن کمیشن کے پاس بار بار جا کر آپ کی قسطوں کو آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے پر روک لگائی ہے۔ کوئی بات نہیں مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کے ختم ہوتے ہی آپ کی تمام قسطیں مع دیوالی بونس کے آپ کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی ۔ 

اس دوران آپ اپنے بینک اکاؤنٹ درست کر لیں ۔ آپ کے حق کی ایک ایک قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آ جائے گی۔

ایک مرتبہ پھر آپ تمام لاڈلی بہنوں کو دیوالی کی دلی مبارک باد ۔

  آپ کا لاڈلا بھائی ایکناتھ شندے ، وزیر اعلیٰ مہاراشٹر

حاجی عارف انجم ، بال ٹھاکرے شیو سینا بھون ممبئی سے

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع