دسمبر مہینے کی قسط مُکمل چھاننی کے بعد 2 سے 4 دسمبر کے درمیان تمام اہل لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔۔ پرنس سماچار کے ڈیمانڈ پر بہت جلد دوبارہ نئے فورم بھرنے کا عمل جاری ہو گا۔
ممبئی ، مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کے لیے خوش خبری ہےکہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط اب 2 دسمبر سے 4 دیسمبر کے دوران جمع ہو جائے گی۔ اس سے پہلے پرنس سماچار نے اپنی لاڈلی بہنوں کو اطلاع دی تھی کہ رات میں 12 بجے کے بعد مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر مہینے کی 2100 روپے کی قسط جمع ہو جائے گی، ثبوت میں الخدمت فائونڈیشن کی علقمہ آپا کے جنتا بینک کا حوالہ دیا گیا تھا،جو کہ واپس علقمہ آپا سے کنفرم کر کے آپ کو بتایا جہ رہا ہے۔
ابھی ابھی مہاراشٹر گورنمنٹ سے latest update آیا ہے کہ تمام لاڈلی بہنوں کے فورم کو سختی سے چیک کیا جا رہا ہے۔
# لاڈلی بہنا اسکیم کے علاوہ کسی اور گورنمنٹ کی اسکیم سے فائدہ تو نہیں اُڑھایا جا رہا ہے؟
،# آدھار کارڈ کو کھاڑا کھوڑ کر کے اٹیچ تو نہیں کیا گیا ہے؟
# راشن کارڈ میں کھاڑا کھوڑ تو نہیں ہے؟
# ایک گھر میں دو سے زائد افراد کو اس اسکیم کا فائدہ تو نہیں مل رہا ہے؟۔
#گھر کے کسی فرد کو گورنمنٹ، سیمی گورنمنٹ یا کارپوریشن میں سرونٹ تو نہیں؟
# راشن کارڈ میں شامل ناموں میں سے کسی ایک فرد کے نام فور وہیلر گاڑی تو نہیں ؟
# انکم ٹیکس بھرنے والے کسی فرد کا نام راشن کارڈ میں تو نہیں ہے ؟
ان تمام پوائنٹس کی باریک بینی سے جانچ جاری ہے
اس سلسلے میں کسی بھی objection کا sms آپ کو آپ کے موبائل میں آ جائے گا۔ جس کا جواب آپ کو دینا ہے۔
مہاراشٹر سرکار نے اُن لاڈلی بہنوں کو جو کسی وجہ سے اس اسکیم میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں، اُن کے لیے ہمارے ڈیمانڈ پر بہت جلد دوبارہ فورم بھرنے کا process شروع کر رہی ہۓ۔ اس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہے۔ وہ لاڈلی بہنیں جن کے فورم کسی ٹیکنیکل وجہ سے ریجیکٹ ہو گئے ہیں، اُنہیں بھی دوبارہ موقع دیا جہ رہا ہے۔
بہر حال آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم آپ کی خدمت میں لگا ہے، آپ لوگ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
شکریہ اللہ حافظ
حاجی عارف انجم ، صدر، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
Comments
Post a Comment