مالیگاؤں کی قریب 35 ہزار لاڈلی بہنوں کا بھائی ایکناتھ شندے کل مالیگاؤں میں۔ مالیگاؤں سینٹرل میں ہم کسے ووٹ دیں،آپ سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مالیگاؤں، مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کا بھائی ،ایکناتھ شندے کل مالیگاؤں میں تشریف لا رہے ہیں۔ آپ کا ہیلی کاپٹر دوپہر 2 بجے عید گاہ گراؤنڈ پر لینڈ ہو جائے گا۔ وہاں سے وہ سیدھا شیو سینا کے جلسہ گاہ میں تشریف لے جائیں گے۔
جن جن لاڈلی بہنوں نے ملاقات کے لیے اپنے اپنے نام روانہ کیے ہیں، ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔ چونکہ کل ہی وزیر اعلیٰ کے کل ملا کر 5 جلسے ہیں۔ اُنہیں پروگرام ختم کر کے واپس جانا ہے۔ اس ملاقات کے سمبندھ میں میں نے پہلے ائے5لاڈلی بہنوں کے نام وفد میں شامل کر لیے ہیں اور پولس سیکیورٹی تک بھیج دیے ہیں۔ جو لاڈلی بہنیں اس وفد میں شامل نہیں ہو سکی ہیں اُن سے معزرت۔ انشا اللہ الیکشن کے بعد بقیہ تمام لاڈلی بہنوں کا ایک وفد لے کر میں ممبئی جا کر اُن کی ملاقات کروا دوں گا۔آپ لوگ بے فکر رہیں
کل وفد کی لاڈلی بہنوں کی حاضری میں اُن سے" مالیگاؤں کے کس اُمیدوار کو ووٹ دینا ہے ؟ " یہ بھی طے ہو جائے گا،جسے آپ تمام مالیگاؤں کی 35 ہزار لاڈلی بہنوں کو مطلع کر دیا جائے گا۔
وفد کی تمام لاڈلی بہنوں کو موبائل کے ذریعے یہ بتا دیا جائے گا کہ اُنہیں کہاں اور کب جمع ہونا ہے۔ وقت کا خیال رکھیں۔
حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
Comments
Post a Comment