مالیگاؤں کی جو جو لاڈلی بہنیں اپنے پسندیدہ اُمیدوار کے لنک پر ابھی تک شئیر نہیں کیا ہے، وہ اس کام میں جلدی کریں حاجی عارف انجم
میری مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں، پورے مہاراشٹر کا سیاسی دورہ کر کے میں آج مالیگاؤں آ چکا ہوں۔ میرا پورا دورہ وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی کے ساتھ تھا۔ پورے سفر میں میں نے نوٹ کیا ہے کہ 23 نومبر کو مہاراشٹر میں مہا یوتی سرکار کی حکومت بنے گی اور آپ لوگوں کی تمام فلاحی اسکیموں میں اضافہ کے ساتھ تمام اسکیموں کو جاری و ساری رکھا جائے گا
آپ لوگوں کے در ماہ 1500 میں 600 کے اضافہ کے ساتھ دیگر تمام یوجناین جیسے، نیک لاڑکی یوجنا، بچت گٹ یوجنا، لاکھ پتی دیدی یوجنا وغیرہ تمام فلاحی سکیمیں زور و شور سے جاری رہے گی۔
جن لاڈلی بہنوں کو آج تک ایک بھی قسط/ کچھ قسطیں موصول نہیں ہوئی ہے، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ نہ کچھ مسئلہ ہے، اسے حل کرنے کے لیے میں نے وزیر اعلیٰ کے ذریعے ناسک زوں کے بینکوں کے ذمے دار ( LDM) سے رابطہ قائم کیا۔۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ کے نمائندے احتشام بیکری والے نے اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کیا ہے۔
جیسے ہی اسمبلی الیکشن کا ضابطہ اخلاق ختم ہو گا، مالیگاؤں کی تمام بینکوں میں" کیمپ" لگا کر تمام باقی بچی لاڈلی بہنوں کا بینک اکاؤنٹ درست کروا لیا جائے گا۔تمام لاڈلی بہنیں بے فکر رہیں
رہا آنے والے اسمبلی الیکشن میں ووٹ کا سوال؟ اس کے لیے ہم نے ایک لنک تیار کر کے آپ کو بھیجا تھا،جس میں لاڈلی بہنوں نے اپنے اپنے چوائس کے اُمیدوار پر اپنی مھر لگائی ہےجو لاڈلی بہنیں ابھی تک اس لنک پر اپنی چوائس شئیر نھیں کی ہے، اُنہیں ہم اور موقع دیتے ہیں۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ اس میں سے کسی ایک اُمیدوار پر یا کسی اور پر اپنی لنک شئیر کر کے ہمیں اس سلسلے میں نتیجہ نکالنے کا موقع دیں ۔
مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کا بھائی حاجی عارف انجم ہمیشہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ شکریہ
حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
Comments
Post a Comment