مالیگاؤں سینٹرل کی لاڈلی بہنیں کیا کریں ؟ کسی بھی اُمیدوار نے اپنے، جلسوں میں، الیکشن منشور میں لاڈلی بہنوں کی اسکیم کے بارے میں ایک بھی وعدہ نہیں کیا،


 مالیگاؤں، کل مہاراشٹر اسمبلی الیکشن ہے۔ 20 نومبر کو ہمیں اپنی اس پسند کے اُمیدوار کو چن کر دینا ہے،جو مستقبل میں لاڈلی بہنا کی اسکیم کو آگے بڑھانے میں اُن کا ساتھ دے۔ اپنے لاڈلے بھائی ایکناتھ شندے ،دیویندر فڈنویس اور اجیت پوار کے ساتھ مل کر اس اسکیم کو اور دیگر خواتین کی اسکیموں کو مزید بڑھوتری کرے ۔

تمام اُمیدواروں نے اپنی الکشني تقاریر میں اس لاڈلی بہنا اسکیم کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا،نہ اپنے منشور میں اس اسکیم کے بارے میں کچھ کہا۔ 

آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے مالیگاؤں سینٹرل کے زیادہ تر اُمیدواروں سے اس ضمن میں بات کی۔ کسی کی طرف سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مجھ سے یہاں تک که دیا کہ " یہ تو مہاراشٹر گورنمنٹ کی اسکیم ہے،تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈائریکٹ آن لائن پیسہ آ رہا ہے۔ اس میں تمہارا کیا رول؟ میری تمام لاڈلی بہنیں اس جملے کو نوٹ کر لیں ۔ اس کی کال ریکارڈنگ بھی میرے پاس محفوظ ہے۔

ابھی تک شیخ آصف سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ میں اُن سے بھی رابطے کی کوشش میں ہوں۔ اُن سے جیسے ہی رابطہ ہو گا،اُن کی بھی لاڈلی بہنا کی اسکیم کے بارے میں گفتگو ہونے کے بعد آپ کا یہ لاڈلا بھائی شہر کے تمام یو ٹیوب چینل کے ذریعہ مالیگاؤں سینٹرل کی تمام لاڈلی بہنوں کو اطلاع دے دوں گا کہ مالیگاؤں سینٹرل میں کسے ووٹ دینا ہے۔ 

صرف چند دنوں کی بات ہے، 20 نومبر کے بعد شہر کی تمام بینکوں میں 'کیمپ 'لیے کر جن لاڈلی بھنوں کے بینک کے مسائل ہیں، تمام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔اور اُن کے بینک اکاؤنٹ میں بقیہ قسط/قسطیں جمع ہو جائے گی۔

آپ کے لاڈلی بھنوں کے تمام مسائل حل کروانے میں صرف آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم اپنی ٹیم کے ساتھ آپ کی خدمت میں ہمیشہ کھڑا ہۓ۔ آپ کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مالیگاؤں سینٹرل کا ایک بھی اُمیدوار میدان میں نہیں آیا،اسے تمام لاڈلی بہنیں نوٹ کر لیں ۔

حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع