"وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن" اسکیم کی رقم جمع کرنےکی ذاتی بینک اکاؤنٹ کی شرط اس لیے رکھی گئی ہےکہ آپ کا پیسہ آپ کے ذاتی کام میں خرچ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ


 ممبئی کُرلا اسمبلی حلقے میں پرچار کی شروعات کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سیلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اسمبلی ضابطہ اخلاق شروع ہونے سے قبل ہی اپنی لاڈلی بہنوں کیلئے ممبئی کے سینٹرل  بینک اکاؤنٹ میں اکتوبر نومبر مہینے کے دو ماہ کے 3000 روپے دال دیے ہیں، جنہیں ریاست کی 2 کروڑ 35 لاکھ لاڑکی بہنوں نے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ سے نکال لیے ہیں، کچھ لاڈلی بہنیں جن کے بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک نہیں تھے

،یا جن کا کئی بینکوں میں اکاؤنٹ ہیں، 

یا جنہوں میں اپنے شوھر کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ کا نمبر دیا تھا

ایسی کچھ خواتین کے بینک اکاؤنٹ تک یہ قسط نہیں پہونچ سکی ہے۔ اُنہوں نے  کہا کہ جن جن لاڈلی بہنیں کے اکاؤنٹ میں یہ تمام قسط جمع ہو گئی ہیں وہ اپنے اپنے ہاتھ اُوپر کریں ۔ تقریباً %99 خواتین نے اپنے اپنے ہاتھ اُوپر کیے۔ 

جن  چند خواتین کے ہاتھ نہیں اٹھے تھے اُنہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنے اپنے بینک اکاؤنٹ درست کر لیں ، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں بھی نومبر تک کی تمام قسطیں اور دیوالی بونس بھی آ جائے گا۔ 

اس ضمن میں پرنس سماچار نے مالیگاؤں سینٹرل اور مالیگاؤں آؤٹر کا سروے کیا ہے۔ ان دونوں حلقوں کی بھی %99 خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں نومبر تک کی قسط آ چکی ہے۔ جن خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں یہ قسط/قسطیں نہیں آئی ہیں،اُن کو بھی وزیر اعلیٰ کا یہی پیغام ہے کہ اپنی اپنی بینک میں جا کر اپنے اپنے بینک اکاؤنٹ چیک کروا لیں ۔یاد رہے وزیر اعلیٰ کی یہ خواہش ہے کہ" وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن" کی قسط میری لاڈلی بہنوں کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئیں تا کہ وہ اس رقم کا استعمال ذاتی طور پر کر سکیں۔ اگر جوائنٹ اکاؤنٹ میں یہ رقم چلی گئی تو اُن کے اہل خانہ اس رقم کو نکال کر کسی دوسرے مصرف میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لیے وزیر اعلیٰ نے ذاتی بینک اکاؤنٹ کی شرط رکھی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دسمبر مہینے کی قسط  تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں نومبر مہینے میں ہی جمع کرا دی جائے گی۔یہ آپ کے لاڈلے بھائی کا وعدہ ہے۔ جسے ہم ہر حالت میں پورا کریں گے۔ 

آج شام میں بھیونڈی میں وزیر اعلیٰ کی تشہیری مہم میں شامل ہونے کے لیے میں آپ کا لاڈلا بھائی بھیونڈی کے لیے نکل چکا ہوں۔انشا اللہ وہاں کی مکمل رپورٹ مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کے گوش گزار کروں گا۔

حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل 

بال ٹھاکرے شیو سینا بھون ، ممبئی سے برائے راست

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع