لاڈلی بہنوں کی دسمبر مہینے کی قسط 10 دسمبر تک اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو گی۔
مالیگاؤں ، وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہنوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ آپ کی دسمبر مہینے کی قسط 1500/2100 ، دس دسمبر تک آپ کہ بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔ آپ لوگوں کے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے ،دیویندر فڈنویس اور اجیت دادا پوار نے آپ کو دیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ دسمبر مہینے کا 1500 روپے کی قسط تو آپ لوگوں کو ملنا ہی ملنا ہے،ابھی وہ لوگ اس جگاڑ میں لگے ہیں کہ 600 فی لاڈلی بہن ہر ماہ کیسے دیے جائیں۔ یہ معاملہ کلیئر ہوتے ہی آپ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے آنا شروع ہو جائیں گے۔
آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے موبائل کے میسج کو ضرور کھول کر پڑھیے۔ جو اہل خواتین 15 اکتوبر کو اس یوجنا کہ فورم داخل کئے ہیں، اُنہیں approved کا میسج آنا شروع ہو گیا ہے، یھاں تک کہ بہت سی لاڈلی بہنوں کو اکتوبر، نومبر کا 3000 روپیہ کا میسیج بھی آیا ہے۔ آپ لوگ اپنے اپنے موبائل خود کے نام پر خرید لیں ، تا کہ آپ کو دوسرے شخص (آپ کے شوھر یا گھر کا کوئی اور فرد ) پر آسرا نہ کرنا پڑے۔
یہ لاڈلی بہنوں کی اسکیم مستقبل میں پانچ سالوں تک انشا اللہ جاری رہے گی، وہ بھی بڑھوتری کے ساتھ۔ابھی تک آپ لوگوں کا گھر خرچہ تو ویسے بھی کاٹ پیٹ کر کے چل رہا تھا۔ آپ کے لاڈلے بھائیوں نے یہ وظیفہ آپ لوگوں کو اس لیے بھی دیا ہے کہ آپ اسے اچھے کاموں میں صرف کریں, جس کی ایک مثال بچت گٹ ہے۔ آپ لوگ بچت گٹ بنا کر خود کا روزگار جاری کر سکتے ہیں،پھر لکھ پتی دیدی یوجنا سے 5 لاکھ تک بغیر سعودی قرض سے بڑے سے بڑا کاروبار کر سکتے ہیں۔
پورے مہاراشٹر میں 6 ڈویژن ہیں، گورنمنٹ ہر ڈویژن کے دو دو ضلع کو سیلیکٹ کر کے آپ لوگوں کی قسط ڈال رہی ہے، یہ کام کل سے شروع ہو چکا ہے، ابھی تک آپ کے ناسک ضلع کا نمبر نہیں آیا ہۓ،انشا اللہ 10 دسمبر تک آپ لوگوں کا نمبر آ جائے گا۔ گورمنٹ ہر ضلع کی لاڈلی بہنوں کا بہت باریک بینی سے مشاہدہ کر کے قسط ڈال رہی ہے،
جن لاڈلی بہنوں کو سنجے گاندھی فنڈ يا کسی اور یوجنا کا فائدہ تو نہیں مل رہا ہے؟
لاڈلی بہنوں کے گھر پر فور وہیلر گاڑی تو نہیں ؟
لاڈلی بہنوں کے گھر کا کوئی فرد گورنمنٹ/ کارپوریشن میں ملازم تو نہیں ؟
لاڈلی بہنوں۔ کے گھر کا کوئی فرد انکم ٹیکس بھر تو نہیں رہا ہے ؟
لاڈلی بہنوں کے گھر پر دو سے زیادہ خواتین اس یوجنا سے فائدہ تو نہیں اُڑھا رہے ہیں؟
لاڈلی بہنوں کے گھر کی انکم ڈھائی لاکھ سے زیادہ تو نہیں؟
لاڈلی بہنوں کا راشن کارڈ برابر ہے کیا ؟
لاڈلی بہنوں کا آدھار کارڈ درست ہے کہ نہیں ؟
ان تمام نکات کی سپر سکیننگ ہونے کے بعد آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آپ کی قسط/قسطیں جمع ہونگی۔
حاجی عارف انجم ، صدر ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
Comments
Post a Comment