میری لاڈلی بہنوں کو دسمبر مہینے کی قسط کب جمع ہو گی اور فری گیس سلینڈر کی مکمل معلوماتی کیمپ بہت جلد حبیب لانس میں
ممبئی ، وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن یوجنا کی دسمبر مہینے کی قسط 1500/2100 اور بقیہ تمام قسطیں آج سے مہینہ آخر تک تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی، بشرطِ کہ آپ کا بینک اکاؤنٹ آپ کے آدھار کارڈ سے لنک ہے۔ آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے آپ لوگوں کو بار بار کہا ہۓ کہ اپنے اپنے بینک اکاؤنٹ جلد از جلد اپنے آدھار کارڈ سے لنک کروا لیں ۔ اس سمبندھ میں ہمارے ساتھی احتشام بیکری والے نے بھی آپ لوگوں کو اس بارے میں بار بار آگاہ کیا ہے۔ جب تک آپ کا بینک اکاؤنٹ آپ کے آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہو گا، جو قسط ریاستی حکومت سے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالی گئی ہے،وہ آپ کے آدھار لنک بینک اکاؤنٹ میں نہیں ائے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ اور حالیہ نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے کا ایک ہی مقصد تھا کہ لاڈلی بہنوں کا وظیفہ لاڈلی بہن کے بینک اکاؤنٹ میں جائے اور اسے وہی بذات خود اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکالیں ۔
اسی طرح مہا یوتی سرکار نے تین مفت گیس سلینڈر کا پیسہ بھی اپنی لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرنا شروع کے دیا ہے۔ اس کے لیے شرائط یہ ہیں کہ
*آپ کی گیس کنکشن آپ کے اپنے نام پر ہو
• آپ کا گیس کنیکشن کارڈ ekyc ہو۔
اس کے بغیر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں گیس کنکشن کا ایک بھی پیسہ نہیں ائے گا۔ اسے نوٹ کر لیں ۔•
اس کے بغیر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں گیس سلینڈر کی ایک بھی قسط آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہو گی۔
اس معاملے میں بہت سی لاڈلی بہنوں کی شکایت یہ ہے کہ گیس ایجینسی والے اس پروسیجر سے صاف انکار کر رہے ہیں۔ آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی کوشش ہے کہ مالیگاؤں کے تمام گیس ایجینسی والے ڈیلرز کو ایک پلیٹ فارم پر بلا کر اُن سے ایک کیمپ کی شکل میں آپ کے یہ کام کرا لیے جائیں۔
لاڈلی بہنوں کی مکمّل رہنمائی کے لیے بہت جلد ہم لوگ مالیگاؤں کے حبیب لانس میں ایک میٹنگ لینے والے ہیں،جس کی اطلاع آپ لوگوں کو میرے whatsapp اور شہر کے you tuber اور دیگر اعلانات کے ذریعے دے دی جائے گی۔
اس میٹنگ میں بچت گٹ، لکھ پتی دیدی یوجنا، فری سلائی مشین یوجنا، گریجویٹ لڑکیوں کے لئے labtop کی یوجنا، اور خواتین کی دیگر فلاحی اسکیموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اُمید کرتا ہوں کہ میری ایک ایک لاڈلی بہن اس میٹنگ میں شریک ہونگی۔
حاجی عارف انجم ، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
پرنس سماچار
Mere pass abhi tak koi bhi scheme nahin I hai isliye main yah number join karti ho Mera ladla bhai Rehana Bano dekh sake
ReplyDelete