آج ناگپور میں وزارت کی حلف برداری کے بعد تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں دسمبر اور بقیہ قسطیں جمع ہو جائے گی۔
ناگپور ،آج ناگپور میں مہاراشٹر سرکار کے وزیروں کی حلف برداری ہے، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی ، شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے شامل ہونگے۔ اہلیان مالیگاؤں کے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مالیگاؤں آؤٹر سے شیو سینا کے ایم ایل اے شری دادا بھوسے کو آج کیبنیٹ درجہ کی وزارت دی جائے گی۔ دادا بھوسے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ریاستی وزیر رہے ہیں۔ پچھلی شندے سرکار میں آپ PWD منسٹر تھے۔ آج اُنہیں کیا وزارت کی ذمّہ داری دی جا سکتی ہے،اس پر تمام اہلیان مالیگاؤں کی نظریں مرکوز ہیں۔ آج شام میں 4 بجے ناگپور میں تمام وزیروں کی حلف برداری کی جائے گی۔ اس کے لیے آج مالیگاؤں سے ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کا ایک وفد حاجی عارف انجم کی قیادت میں روانہ ہو رہا ہے۔ وفد نے مالیگاؤں کے تعلق سے ایک میمورنڈم بھی تیار کیا ہے، جس میں*مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کو مل رہے 1500 روپے کے وظیفہ کے لیے مہا یوتی سرکار کا شکریہ ادا کیا گیا ہے*لاڈلی بہنوں کے خواتین گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو مفت میں تعلیم کے لیے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔*مالیگاؤں کی پاور لو م صنعت پر مل رہی سہولیات کے لیے شکریہ• مالیگاؤں کی زیادہ تر مساجد پر سولار سسٹم کے لیے شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اپنے مطالباتی نکات میں،*مالیگاؤں کو ضلع ڈیکلیئر کرنا• مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کو دسمبر،اور بقیہ تمام قسطیں دینا• مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کے لیے مختلف اسکیموں کے ذریعے مدد دینا• مالیگاؤں 11000 کالونی میں ہوئے کرپشن کی انکوائری کرا کر خاطی افراد پر قانونی کارروائی کرنا• مالیگاؤں میں جاری پلاٹ کے ٹکڑے کر کے اُنہیں غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والے لینڈ مافیا پر قانونی کارروائی کرنا• مالیگاؤں سینٹرل میں وکاس کاموں کے لیے خصوصی پیکج فراہم کرنا• مالیگاؤں میں اسکول، کالج،میڈیکل کالج ، انجینئرنگ کالج کی بنیاد ڈالنا• مالیگاؤں سے غنڈہ گردی کو ختم کرنا• مالیگاؤں میں جاری نشہ کے کاروبار کو جڑ سے ختم کرنا• ممبئی،منماڑ،مالیگاؤں،دھولیہ،اندور ریلوے لائن کے کام میں تیزی لا کر اُسے جلد از جلد مکمل کرنا• مالیگاؤں کی تمام مساجد اور دینی درسگاہوں اور درگاہوں پر سولار سسٹم کی تنصبی • جیسے مطالبات کیے گئے ہیں۔ اس کی ایک ایک کاپی وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے اور شری اجیت پوار کو بھی دی جائے گی۔ آج وزارت کے ڈیکلیئر ہونے کے کچھ دنوں بعد میری تمام لاڈلی بہنوں کے دسمبر اور بقیہ تمام قسطیں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی حاجی عارف انجم ، آپ کا لاڈلا بھائی ، ناگپور ودھان سبھا سے
Comments
Post a Comment