دادا بھوسے کو وزارت تعلیم،ادیتی ٹٹکرے کو لاڈلی بہنوں کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ دسمبر کی قسط دسمبر ختم ہونے سے پہلے لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں۔
ناگپور، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹر کے تمام وزراء کے شعبے ڈیکلیئر کر دیے ہیں، جن میں مالیگاؤں کے امداد شری دادا بھوسے کو اسکولی تعلیم کا ذمّہ دیا ہے۔
اسی طرح سابق خواتین و اطفال کی منسٹر ادیتی ٹٹکرے کو وہی شعبہ دے کر لاڈلی بہنا کا شعبہ پھر سے اُنہیں ہی دیا ہے۔ اس سےلاڈلی بہنا کو بہت فائدہ ہو گا۔
اسی طرح وزارت داخلہ شری دیویندر فڈنویس نے اپنے پاس ہی رکھا ہے۔اور آپ کے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے کو مہاراشٹرا اربن ڈیویلپمنٹ،اور باندھ کام کا شعبہ دیا ہۓ۔
آج صبح 9 بجے شیواجی پتلے پر وزیر تعلیم شری دادا بھوسے کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس استقبالیہ پروگرام میں لاڈلی بہنا کی جانب سے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم ،لقمان انصاری اور دیگر افراد وفد کی شکل میں استقبال کریں گے اور اُنہیں لاڈلی بہنا کی جانب سے ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔
اس میمورنڈم میں وزیر تعلیم شری دادا بھوسے سے مطالبات کیے جا رہے ہیں
*لاڈلی بہنا کی دسمبر کی قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جلد از جلد ڈالی جائے
*شکشک سیواکوں کو اُن کا پورا پگار دیا جائے
*مالیگاؤں کو دادا بھوسے کی دیرینہ خواہش ' مالیگاؤں ضلع ' کو جلد از جلد پورا کیا جائے
میری تمام لاڈلی بہنا سے پر خلوص گزارش ہے کہ وہ دعا کریں کہ 'منتری شری دادا بھوسے کو مالیگاؤں کی لاڈلی بہنا کا زیادہ سے زیادہ کام کرنے کئی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے آمین '
انشاءاللہ آپ لاڈلی بہنا کی دسمبر مہینے کی قسط دسمبر ختم ہونے سے پہلے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے گی، بشرطِ کہ آپ کا بینک اکاؤنٹ آدھار کارڈ سے لنک ہو
آپ کا لاڈلا بھائی ،حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment