تعلیم مافياؤں کے خلاف دادا بھوسے ایکشن کے موڈ میں
مالیگاؤں، مالیگاؤں آؤٹر کے ایم ایل اے شری دادا بھوسے کے وزیر تعلیم بنتے ہی کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے آپ سے شیو سینا پارٹی آفس میں ملاقات کر کے ایک میمورنڈم سونپا، جی میں مندر جہ ذیل نکات مشتمل تھے۔
*لاڈلی بہنا کی دسمبر کی قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جلد از جلد ڈالی جائے
*شکشک سیواکوں کو اُن کا پورا پگار دیا جائے
*مالیگاؤں کو دادا بھوسے کی دیرینہ خواہش ' مالیگاؤں ضلع ' کو جلد از جلد پورا کیا جائے
مالیگاؤں میں جاری تعلیم مافیاوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
مالیگاؤں میں جاری minority status کا سہارا لے کر جو اسکولوں میں کرپشن جاری ہے،اس پر بریک لگائی جائے۔
عزت مآب دادا بھوسے نے کافی غور سے وفد کی باتوں کو سنا اور ان تمام نقاط پر کارروائی کا بھروسہ دلایا۔
وفد میں لقمان انصاری، سلیم انصاری، مسعود MIC ، وغیرہ افراد موجود تھے۔ اس وفد کی قیادت شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم نے کی۔
Comments
Post a Comment