ریاستی وزیر اعلیٰ و نائب وزرائے اعلیٰ کی حلف برداری میں شرکت کے لیے مالیگاؤں سے ایک خصوصی وفد کی شرکت
مالیگاؤں ، وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی حلف برداری میں حصہ لینے کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو خصوصی پاس بھیجا گیا ہے۔ آج صبح میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم ایک خصوصی وفد کے ساتھ ممبئی جا رہے ہیں۔۔،جس میں لاڈلی بہنوں کا بھی شمار ہے۔ دیر رات اس خصوصی پاس کو ملنے کے بعد آپ کے لاڈلے بھائی ممبئی جانے کے انتظامات میں لگے تھے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس ، نائب وزرائے اعلی شری ایکناتھ شندے اور اجیت دادا پوار کے نام میمورنڈم بنانے میں ہی بہت وقت لگ گیا۔
وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے نام میمورنڈم میں، میں نے خصوصی طور پر لاڈلی بہنوں کی اسکیم کے سمبندھ میں تمام دشواریوں کا ذکر اور دسمبر مہینے کی قسط کو لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی درخواست ہے
جن جن لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ابھی تک ایک بھی قسط/ کئی قسطیں جمع نہیں ہوئی ہے،اُن کا بھی ذکر اس میمورنڈم میں موجود ہے۔
مختصر سے عرصے میں بنائے گئے وفد میں کچھ لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھاعیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ مالیگاؤں شہر کی تمام لاڈلی بہنوں سے خصوصی درخواست ہۓ کہ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیں،اور اس وفد کی کامیابی کی دعا کریں
حاجی عارف انجم ، صدر، ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل
Comments
Post a Comment