میری لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائیو، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کردو۔ اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے۔ پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

مالیگاؤں کی میری لاڈلی بہنوں اور بھائیو، آپ لوگوں کے زیادہ تر فلاحی، ترقیاتی کاموں کا تعلق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے منسلک ہوتا ہے،جس کے لیے آپ کو کسی نہ کسی سیاسی لیڈر یا کارپوریٹر کی جی حضوری کرنا پڑتی ہے۔ بار بار تقاضے اور موٹی گھوس دینے کے بعد بھی وہ آپ کے کام نہیں کرتے۔ 

آپ اپنے آپ میں وہ قابلیت کیوں نہیں پیدا کرتے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور دیگر ادھیکار ی آپ کے کارپوریشن جانے سے ہل جائیں اور آپکا کام باآسانی ہو جائے۔ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی رنگ ائے چوکھا۔

آپ کو اپنے ہاتھ میں ڈنڈا لینا ہے،پھر دیکھو کیسے کارپوریشن میں کام نہیں ہوتا

آپ لوگوں کے تینوں لاڈلے بھائی( وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس،نائب وزرائےاعلیٰ ایکناتھ شنڈے،اجیت پوار)، دادا بھوسے اور میں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کا ذاتی کام ہو،آپ کی فیملی کا کام ہو یا آپ کے وارڈ کا کام،تمام کاموں کو آپ کے لاڈلے بھائی بدرجہ اتم کرکر دیں گے۔

اگر آپ کی گلی کی گٹر صاف کروانا ہے ، وارڈ میں وکاس کام کروانا ہۓ،اس کے لیے آپ اپنے آپ میں قابل ہونگے۔ آپ کی ایک شکایت آپ کے لاڈلے بھائیوں کو آپ کی طرف متوجہ کرے گی اور آپ کا کام فوراً سے پیشتر ہو جائے گا

پورے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں قریب 85 وارڈ ہیں،مجھے پوری اُمید ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی تعداد تر سیٹ سے میرے لاڈلے بھائی اور بہنا چن کر آ جائیں گے۔

آپ لوگوں کو سیاسی طور پر جاگنا ہو گا اور اپنے تمام دوستوں ،ساتھیوں کو جگانا پڑے گا۔

 اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے۔    پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم 


Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع