رضا چوک پر وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کی رابطہ آفس


 مالیگاؤں، گزشتہ سال بھر سے عوام اور خصوصاً لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائیوں کے لیے آپ کے لاڈلے  وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم فلاحی خدمت میں لگے ہیں۔ اس ضمن میں میں حاجی عارف انجم ممبئی بال ٹھاکرے شیو سینا بھون سے مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کی خدمت میں لگا تھا۔ ہم اب تمام لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کی خدمت رضا چوک پر ایک آفس سے کریں گے، جس کا افتتاح بہت جلد تمام لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

اس آفس سے لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام اسکیموں کی معلومات اور مدد دلائی جائے گی، جیسے 3 مفت گیس سلینڈر، گھر کل یوجنا ، پنک رکشا،لاڈلی بہنوں کے لیے نیا فورم بھرنا ،اور دیگر اسکیموں کا فورم بھرنا، لاڈلی بہنوں کو ماہانہ قسط نہ آنے اور کم قسط آنے کی صورت میں اُن کی رہنمائی کرنا، لاڈلی بہنوں کے نو نہالوں کو تعلیمی اور دیگر سہولیات فراہم کرنا،آپ کے وارڈ کے تعمیری کام کروانا، غرض تمام فیلڈ میں اپنی لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کی مُکمل رہنمائی کرنا ہمارا اوّلین مقصد ہے۔

جنوری مہینے کی قسط زیادہ تر لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو گئی ہۓ، جن لاڈلی بہنوں کے بینک  اکاؤنٹ میں ایک بھی قسط یا کئی قسط جمع نہیں ہوئی ہے اور اُن کہ DBT ہوا ہے اور approved کا میسج آیا ہے وہ 181 نمبر سے کسی بھی کمپیوٹر کے دکان پر جا کر اپنی شکایت درج کریں ، انشا اللہ آپ کی قسط جاری ہو جائے گی۔ 

آپ لوگوں کو میں بار بار کہتا ہوں کہ آپ اپنے آپ میں لائق بنیے،دبنگ بنیے اور میونسپل کارپوریشن ،پرانت آفس، FDO اور دیگر آفس میں جا کر اپنی دبنگی دکھائیے ،اگر ٹیبل کا آفیسر آپ کا کام نہیں کر رہا ہے تو پہلے اُسے محبت سے سمجھائیں، اور بعد میں اپنے پہچان بتائیں کے آپ وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کی لاڈلی بہنیں ہیں،اگر آپ کی شکایت اُن تک پہونچ جائے گی تو کیا ہو گا ؟

میری تمام لاڈلی بہنیں اور بھائی ، آنے والے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن میں آپ کو حصہ لینا ہے، وہ دن ہوا ہوئے کہ آپ کسی بھی سیاسی جماعت کی آلہ کار بن جاتے تھے۔ اب آپ کو خود کارپوریشن الیکشن میں یا تو اُمیدواری کرنا ہے،یا اپنی لاڈلی بہنا اور لاڈلے بھائی پارٹی میں تن من دھن سے مدد کرنا ہے۔ 

میری لاڈلی بہنوں اور بھائیو، دبنگ بنو

روایتوں کی صفںیں توڑ کر بڑھو ورنہ

جو تم سے آگے ہیں،وہ راستہ نہیں دینگے

آپ کا لاڈلا بھائی ، حاجی عارف انجم


Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع