لاڈلی بہنوں کی فروری کی قسط فروری مہینے ہی میں ائے گی۔ اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔


 ممبئی ، مہیلا بال وکاس منتری شریمتی ادیتیا تٹکڑے نے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو بتایا ہے کہ لاڈلی بہنوں کی فروری مہینے کی قسط فروری مہینے کے آخری ہفتے یعنی اسی ہفتے میں جمع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے فورم بھرنے کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے،جیسے ہی نئے فورم بھرنے کی تاریخ طے ہو گی ،آپ کے لاڈلے بھائی کو فوراً مطلع کر دیا جائے گا۔ آپ نے کہا کہ جو لاڈلی بہنیں  کوئی اور اسکیم میں مالی امداد حاصل کر رہی ہیں،یا اُن کے اہل خانہ کے پاس فور وہیلر گاڑی ہۓ، يا گھر کی انکم ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے،یا اُن کے گھر کا کوئی فرد میونسپلٹی،کارپوریشن یا کسی بھی گورنمنٹ سروس میں کام کر رہا ہے،اس کی تپاس چالو ہۓ۔ یہاں تک کہ بہت سی خواتین خود سے اُنہیں مطلع کر رہے ہیں، ایسی لاڈلی بہنوں کی آنے والی قسط بند ہو جائے گی اور پچھلی قسطوں کا پیسہ واپس نہیں لیا جائے گا۔

مہیلا بال وکاس منتری شریمتی ادیتیا تٹکڑے نے مزید کہا کہ مہاراشٹر گورنمنٹ کی تمام فلاحی اسکیمیں جاری و ساری ہیں،کوئی بھی یوجنا بند نہیں ہوئی ہے۔ تمام لاڈلی بہنوں سے گزارش ہے کہ ان تمام یوجناوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری کی 1500 روپے کی قسط ائے گی، اور بجٹ کے بعد یہ قسط 2100 روپیہ ہو جائے گی۔ اسی کے ساتھ جن لاڈلی بہنوں کی پچھلی قسطیں باقی ہیں،وہ بھی گورنمنٹ بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے، شرط،یہ ہے کہ اُنہیں approved کا میسج آیا ہے اور اُن کہ آدھار کارڈ بینک سے لنک ہۓ۔

میری لاڈلی بہنوں سے آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ، نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شنڈے،شری اجیت پوار اور حاجی عارف انجم کی درخواست ہے کے آپ لوگ دبنگ بنو۔ اپنا ذاتی یا عوام کا کام کرانے خود کارپوریشن، fdo آفس،پرانت آفس یا کوئی بھی آفس خود جاؤ اور دبنگ بن کر کام کراؤ ۔ اگر آفیسر آپ کے کام کرنے میں ٹا لم ٹول کرتا ہے تو اس سے محبت سے کام لو، نہیں تو آپ کے تینوں لاڈلے بھائی ممبئی میں آپ کی خدمت میں بیٹھے ہیں،اُن کے پاس موبائل کے ذریعے شکایت کرو( آپ کے چاروں لاڈلے بھائیوںکے نمبر پچھلے بلاگ میں دیے گئے ہیں)، اس کے بعد پھر بھی نہ مانے تو اپنے گھر کے کسی بھی فرد کے ساتھ ممبئی جا کر ان  چاروں بھائیوں میں سے کسی ایک کے پاس جا کر اپنی شکایت بیان کرو۔

1.وزیر اعلیٰ فڈنویس ، 6, مالا منٹرالیہ،ممبئی

2.نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے ، بالا صاحب بھون، منترالیہ کے سامنے

3. نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، دیوگری بنگلہ،  ملبار ھل ممبئی

4. وزیر تعلیم دادا بھوسے، منٹرالیہ کے سامنے، ممبئی

   میری لاڈلی بہنوں میں سے کوئی بھی بہن اپنا کام اپنے لاڈلے بھائیوں سے فون پر یا اُن سے ذاتی طور پر مل کر کرا سکتا ہے۔ خود دبنگ بنو، مرحومہ عائشہ حکیم بنو،سابق صدر بلدیہ ساجدا نہال احمد ، طاہرہ شیخ رشید بنو

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے

پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم 


Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع