لاڈلی بہنوں کی تمام مرکزی و ریاستی اسکیموں کو لاڈلی بہنوں تک پہنچانے کے لیے آفس کی ضرورت ہے
ممبئی ، آج ریاست مہاراشٹر کے وزیر خزانہ اور لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی اجیت دادا پوار نے آپ کی لاڈلی بہن وزیر
فلاح و بہبود برائے خواتین شریمتی ادیتیا ٹتکرے کولاڈلی بہنوں کے فروری مہینے کی قسط کا 3,490 کروڑ کا چیک پیش کیا ، جو تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں دو تین دِنوں میں جمع ہو جائے گا۔ اس بات کا گواہ آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم ہۓ۔ منترالیہ میں آپ کے لاڈلے بھائی کی حاضری میں 3,490 کروڑ روپے کا چیک آپ کے لاڈلے بھائی اجیت دادا پوار نے آپ کی لاڈلی بہن وزیر برائے فلاح و بہبود برائے خواتین شریمتی ادیتیا ٹتکرے کو سونپا۔
اس موقع پر آپ کے لاڈلے بھائی شری اجیت دادا پوار نے مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنا سے گزارش کی ہۓ کہ لاڈلی بہنا کی یوجنا پورے پانچ سال جاری رہے گی ،اور وقت کے ساتھ مہا یوتی سرکار اس میں اضافہ کرتی رہے گی۔ اگلے بجٹ میں 600 روپے کے اضافہ کے ساتھ 2100 روپے اور آگے سرکار کی آمدنی میں مزید اضافہ سے اور بذوتری کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ مرکزی اور ریاستی لاڈلی بہنا کی تمام اسکیمیں جاری رہیں گی۔ ایک بھی اسکیم بند نہیں ہو گی۔اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ، نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر فلاحی،سماجی اور سیاسی کام کریں ۔ اپوزیشن کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ کسی بھی گورنمنٹ آفس میں جا کر دبانگی سے اپنا کام کرائیں ۔ آفیسر کے ٹالم ٹول کرنے پر اس کی شکایت اپنے لاڈلے بھائیوں سے کریں۔ مالیگاؤں کی میری لاڈلی بہنوں، دبنگ بنو۔ آگے کارپوریشن الیکشن کی آمد آمد ہے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں زیادہ سے زیادہ وارڈوں میں اُمیدواری کر کے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر اپنا اقتدار حاصل کرو اور اس کے بعد ہمارے پاس آ کر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وکاس کاموں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ لیے جاؤ۔ ہم آپ کے تمام لاڈلے بھائی آپ کی خدمت میں 24 گھنٹہ حاضر ہیں
ہم آپ کے لاڈلے بھائی آپ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔
میری لاڈلی بہنا، مرکزی اور ریاستی سینکڑوں اسکیموں کو آپ تک پہنچانے کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو مالیگاؤں میں ایک آفس کی ضرورت ہے، اس کے لیے میں نے آپ لوگوں سے ویڈیو اور بلاگر کے ذریعے کئی مرتبہ اپیل کی ہے، کہ ہمیں مالیگاؤں میں لاڈلی بہنا کے تمام فلاحی کاموں کے کرنے کے لیے ایک آفس کی ضرورت ہے۔ فی الحال میں ممبئی کے منترالیہ آفس سے آپ لوگوں کی سیوا کر رہا ہوں۔ جتنی جلدی ہو سکے میری لاڈلی بہنا میں سے کوئی بھی بہن اس سلسلے میں مدد کر سکتی ہیں۔
جن لاڈلی بہنا کو approved کا میسج آیا ہے
جن کا بینک اکاؤنٹ ،آدھار کارڈ سے لنک ہۓ،
جنہوں نے کسی بھی آنگن وادی آفس سے فورم بھرا ہۓ،
جن کے گھر کے کسی بھی فرد کے نام چار چاکی گاڑی نہیں ہۓ
جن کی سالانہ انکم 2 لاکھ سے زیادہ نہیں ہے
جنہیں سنجے گاندھی یوجنا یہ کیسی اور یوجنا کا فائدہ نہیں مل رہا ہے
اُن تمام لاڈلی بہنوں کو تمام قسطیں ضرور آئیں گی۔
یہ آپ کے لاڈلے بھائیوں کا وعدہ ہے۔
آپ تمام لاڈلی بہنوں سے گزارش ہے کہ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی مکمل صحت کے لیے دعا کریں۔ انشاء اللہ میں اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے تا حیات خدمت میں ہوں اللہ حافظ
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment