لاڈلی بہنیں، بچت گٹ بنا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کو مرکزی اور ریاستی فائدہ مند اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں
مالیگاؤں ، اپنی لاڈلی بہنوں کو میں بار بار جگانے کی کوشش میں لگا ہوں کہ وہ سونے کا بہانا چھوڑ کر جاگ جائیں اور بچت گٹ آفس میں جا کر اس اسکیم کی معلومات لیے کر اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ مگر افسوس آپ کا لاڈلا بھائی آپ لوگوں کو جگانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور اس اسکیم کے لیے کوئی رسپانس نہیں ملا۔
آپ کے لاڈلے بڑے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی جی نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے معتدد فائدہ مند اسکیمیں دی ہیں،جنہیں مہا یوتی سرکار کے آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے ،اجیت پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے نے اپنی لاڈلی بہنوں تک پہنچانے کی حتی الامکان کوشش کی ہے۔ مگر افسوس مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کی طرف سے سوائے در ماہ قسط کے تقاضے کے کسی بھی یوجنا میں انٹرسٹ نہیں دکھا۔
آپ کا لاڈلا بھائی بار بار کہتا رہا کہ آپ کی جو قسط آپ کے لاڈلے بھائی آپ تک در ماہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر رہے ہیں،ان سے آپ سب سے پہلے اپنا خود کا aneroid موبائل خریدو، جو آپ کے پاس رہے،جس پر مرکزی اور ریاستی سرکار کی روز کوئی نہ کوئی اسکیم کے بارے میں معلومات دی جاتی ہے۔آپ اپنے خاوند یا گھر کے کسی اور فرد کے موبائل سے اپنی قسط وصول کر کے بھول جاتے ہیں۔ آپ کے خاوند یا اہل خانہ اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنا خود کا aneroid موبائل لیے لیں تو آپ کے بڑے لاڈلے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی اور ریاستی لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے ، اجیت پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کی فائدہ مند اسکیموں سے ابھی تک کافی فائدہ اٹھا سکتے تھے ۔
ابھی بھی موقع نہیں گیا ہے، آپ کے پاس 7 مہینوں کے 10 ہزار سے زائد اور جاری مہینے کا 1500 ،ان پیسوں سے آپ اپنا خود کا aneroid موبائل خرید کر اپنے لاڈلے بھائیوں کی فائدہ مند اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شہر میں آج گلی گلی مرکزی اور ریاستی یوجنا وں سے فائدہ دلانے کے لیے " لوبھی گاؤں میں لباڈ بھوکا نہیں مرتا "کے مصداق گھوم رہے ہیں اور لاڈلی بہنوں سے ہزاروں روپے لے کر بغیر ڈکار لیے ھضم کر جاتے ہیں۔آپ اپنے خود کے aneroid موبائل میں سرچ کر کے ان تمام اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر ان لوبھیوں سے بچ سکتے ہیں۔
عید گاہ گراؤنڈ پر تین دِنوں کے لیے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مالیگاؤں اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کے بچت گٹ کا میڈاوا ہو رہا ہے، جو بدھ سے جمعہ تک رہے گا۔ اس میڈاوا کا افتتاح آپ کے لاڈلے بھائی وزیر تعلیم دادا بھوسے نے میونسپل کمشنر شری راجندر جادهو اور ہزاروں لاڈلی بہنوں کی حاضری میں کیا۔ اگر آپ نے بھی اپنا بچت گٹ بنا لیا ہوتا تو آج آپ بھی اس میڈاوا میں اپنا اسٹال لگا سکتے تھے۔ یہ میڈاوا تعلقہ لیول پر ہو رہا ہے،اس کے بعد ضلع لیول پر ہو گا،پھر ریاستی لیول پر پھر مرکزی لیول پر ہو گا۔
مہیلا بچت گٹ بنا کر آپ خود کا روزگار شروع کر سکتے ہیں۔ آج بھی مالیگاؤں میں میری ہزاروں لاڈلی بہنیں ہیں جو گھر گھر کپڑا سینے کا کاروبار، پرس بنانے کا کاروبار،کڑائی بنائی کا کاروبار کرتی ہیں۔ اگر آپ لوگ اپنے کاروبار مہیلا بچت گٹ بنا کر کریں گے تو اس میں آپ کو ریاستی اور مرکزی حکومت سے مکمل تعاون ملے گا۔
مہیلا بچت گٹ کے بعد آپ لوگ" لکھ پتی دیدی " یوجنا کے لیے اہل ہو جاتی ہیں،جس کے لیے آپ کے بڑے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی جی نے 5 لاکھ روپے بغیر سود کے دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ پہلے بچت گٹ پھر اس کے بعد " لکھ پتی دیدی " یوجنا کے لیے آپ اہل ہو جاتے ہیں۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلی شرط ہے، آپ کا اپنا ذاتی aneroid موبائل،جو ہمیشہ آپ کے پاس رہے۔اگر آپ کو یہ موبائل چلاتے نہیں آتا تو کسی بھی آن لائن دکان پر جا کر اپنے خود کے موبائل سے مرکزی اور ریاستی حکومت کی فائدہ مند اسکیموں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
فروری مہینے کی فی لاڈلی بہن 1500 روپے کے حساب سے آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ شری اجیت پوار نے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی حاضری میں مہیلا بال وکاس منتری کو قریب 3900 کروڑ کا چیک پچھلے دونوں سونپا ہے۔ جو آج کل میں تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گا۔جو اگلے مہینے سے 2100 روپے ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیان کے مطابق 2500روپے اور پھر 3000 روپے۔ میری لاڈلی بہنوں سے گزارش ہے کہ اپنے لاڈلے بھائیوں کے اس سوغات کو ضائع نہ کریں ۔ اسے اچھے مصرف میں استعمال کریں۔آپ تمام لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے واجیت پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کا ایک ہی مقصد ہے، اپنی لاڈلی بہنوں کو خود کفیل بنانا۔ان پیسوں سے لاڈلی بہنیں اپنا خود کا روزگار شروع کریں ۔
مرکزی و ریاستی حکومت کی تمام یوجناون سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ تمام لاڈلی بہنوں کو اپنے بڑے لاڈلے بھائی وزیر اعظم شری نریندر مودی اور ریاستی لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے ،اجیت پوار،وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کے ساتھ جڑے رہنا ہۓ۔ آپ کے یہ لاڈلے بھائی 5 سالوں تک آپ کے دکھ اور سکھ میں ہمیشہ شامل رہیں گے۔
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment