تمام شرائط پوری کرنے والی لاڈلی بہنو کے بینک اکاؤنٹ میں فروری مارچ اور بقیہ قسطیں جمع ہونا شروع


 ممبئی ، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت دادا پوار، وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنو ، اُمید ہے کہ آپ تمام لاڈلی بہنو کو فروری اور مارچ قسطیں مل چکی ہونگی اور آپ لوگ رمضان المبارک اور عید الفطر کی خریداری میں مصروف ہونگے۔ میں نے آج ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار اورایکناتھ شندے سے مل کر مالیگاؤں کی لاڈلی بہنو کے مسائل پر بات کی،اور اُنہیں بتایا کہ فروری اور مارچ کی قسطیں ملنے سے مالیگاؤں کی لاڈلی بہنو کو رمضان المبارک اور عید الفطر کی خریداری میں بہت مدد ملی ہۓ۔ اگر عید الفطر کے موقع پر بھی اپریل مہینے کی قسط مل جائے تو ہماری لاڈلی بہنو کو یہ لاڈلے بھائیوں کی طرف سے عیدی ہو گی۔ آپ کے لاڈلے بھائیوں نے کہا کہ اس سمبندھ میں نیوجن جاری ہے۔ ہم ہماری لاڈلی بہنو کو ناراض نہیں کریں گے۔ 

جن لاڈلی بہنو کو فروری اور مارچ کی قسطیں اور بقیہ قسطیں شرائط پوری ہونے کے بعد بھی نہیں ملی ہیں، اُن کی قسطیں اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنا شروع ہو گئی ہیں۔ ایسی تمام لاڈلی بہنیں اپنا اپنا sms دیکھیں اور اگر میسج نہیں آیا ہے تو اپنی اپنی بینک جا کر اپنے کھاتے میں دیکھیں۔ اس کے بعد بھی قسط نہیں آئی ہے تو انشا اللہ اس ہفتے بھر میں قسط/ قسطیں ا جائیں گی ۔

آپ تمام لاڈلی بہنیں اپنا اور اپنے اہل خانہ کا الیکشن فوٹو کارڈ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp پر روانہ کر دیں ، لاڈلی پہنا پارٹی کی تشکیل کے لیے یہ ضروری ہے۔ 

جن لاڈلی بہنو کو فروری مارچ اور بقیہ قسطیں آ چکی ہیں،وہ مجھے whatsapp کے ذریعے اطلاع دیں ۔ دیکھا یہ گیا ہے کہ قسط/ قسطیں نہیں ملنے کی شکایت آپ لوگوں کی طرف سے بہت ہوتی ہیں، مگر جب بینک اکاؤنٹ میں قسط/قسطیں جمع ہو جاتی ہیں تو آپ لوگ اپنے لاڈلے بھائی کو بتانا بھول جاتے ہیں۔ 

انشاء اللہ اپریل کی قسط عید الفطر کے موقع پر لاڈلی بہنو کے بینک اکاؤنٹ میں بہت جلد جمع ہو جائیں گی۔ آپ لوگ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے ساتھ جڑے رہیں۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہو گا۔ 

شکریہ اللہ حافظ 

آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع