لاڈلی بہن یوجنا بند نہیں ہو گی۔ سوتیلے بھائیوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، وزیر اعلیٰ و نائب وزیر اعلیٰ


 ممبئی، کل سے لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں لاڈلی بھائیوں کی طرف سے فروری کے 1500 روپے کی قسط ڈالی جا رہی ہے ۔ بقیہ مارچ مہینے کی 1500 روپے کی قسط ایک ہفتہ کے دوران ڈال دی جائے گی۔ بہت سی لاڈلی بہنوں کی طرف سے پوچھا جا رہا ہے کہ لاڈلے بھائیوں نے فروری مارچ دونوں مہینوں کی قسطیں یکمشت جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا،پھر ایک ہی مہینے کی قسط کیوں ڈالی گئی۔ بات دراصل یہ ہۓ کہ ایک ہفتہ پہلے سے فروری کی قسط کی پلاننگ ہو رہی تھی،اور بعد میں مارچ کی بھی قسط دینے کا فیصلہ ہوا۔اس لیے پہلے فروری پھر مارچ کی قسط ڈالنا طے ہوا، جس کی وجہ سے یکمشت دو قسطیں نہ دیتے ہوئے دو قسطوں میں دینے کا فیصلہ ہوا۔ 

آپ کے سوتیلے بھائی ( کانگریس، شیو سینا اور شرد پوار NCP) لاڈلی بہن یوجنا شروع ہونے سے ہی اسے بند کرنے کے چکر میں ہیں۔ اس کے لیے ان کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن اور کورٹ تک شکایت کر دی ، مگر اُنہیں منہ کی کھانی پڑی۔ دوسرے مالیگاؤں چھوڑ کر بقیہ ریاست کی لاڈلی بہنوں نے اسمبلی انتخابات میں مہا یوتی سرکار کو بر سر اقتدار لا کران سوتیلے بھائیوں کو گھر کا راستہ بتا دیا۔ شروعاتی دنوں سے سوتیلے بھائی اس کوشش میں لگے ہیں کہ کیسے لاڈلی بہن یوجنا بند ہو۔ اس لیے اس یوجنا کے خلاف لاڈلی بہنوں کو بہکانے کا کام کرتے  رہتےہیں۔

کل ہی آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے نے اسملی میں کہا کہ لاڈلی بہن یوجنا بند نہیں ہو گی، بلکہ اسے 2100 کر کے لاڈلی بہنوں کو عید اور ہولی کا تحفہ دینے کا پلان ہۓ۔ میری لاڈلی بہنوں سے گزارش ہے کہ آج کے اسمبلی کے بجٹ سیشن میں آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار اس طرح کی گھوشنا کریں، ایسی دعا کریں ۔

جس دن سے چلا ہوں میری منزل پہ نظر ہۓ

آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا 

آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع