لاڈلی بہنوں کے ہم لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے ماہانہ 1500 روپے کے حساب سے 36ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ کٹوتی کا سوال ہی نہیں
لاڈلی بہنوں کے ہم لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے ماہانہ 1500 روپے کے حساب سے 36ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ کٹوتی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔ آپ تمام لاڈلی بہنوں کو اپنے لاڈلے بھائیوں کے اُوپر مکمل بھروسہ کرنا چاہیے۔پچھلے کئی دنوں سے کچھ نیوز چینل اور اردو اخبارات میں اس ضمن میں یہ خبر گشت کر رہی ہے کہ اس مہینے سےلاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 500 روپے ہی آئیں گے، جبکہ یہ بات اُن لاڈلی بہنوں کے لیے ہے، جو نمو شیٹکری یوجنا سے در ماہ 1000 روپے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اُن لاڈلی بہنوں کے بھی اکاؤنٹ بند ہونگے،جو ضروری شرائط میں نہ بیٹھتے ہوئے بھی لاڈلی بہنوں کا فورم بھرا ہے،اور ابھی تک اس یوجنا سے فائدہ لے رہی ہیں۔
ہم لاڈلے بھائیوں نے اپنی لاڈلی بہنوں کی اس یوجنا کے لیے پچھلے مہاراشٹر کے بجٹ سیشن میں 36 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو آپ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں در ماہ 1500 روپے کے حساب سے ڈالے جائیں گے۔ پھر اس میں کٹوتی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔لاڈلی بہنوں کو اس یوجنا سے فائدہ نہ ہو اس کے لیے اپوزیشن کے لیڈران شروع سے ہی پیچھے پڑے ہیں۔ اُن کا تو یہ مقصد ہے کہ لاڈلی بہن یوجنا بند ہو جائے۔
کانگریس اور مالیگاؤں کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار شوبھا بچاؤ سے ایک موٹی رقم لے کر آپ لوگوں کے ووٹوں کا سودا کیا اور اُسے مالیگاؤں سے 2 لاکھ ووٹ دلائی۔ گزشتہ سال بھر سے اس MP نے مالیگاؤں شہر کے لیے کیا وکاس کام کیے۔زیرو بٹا زیرو۔۔ اس پر SIT کی لٹکتی تلوار۔
آج بھی سویرا ہے، سونے کا بہانا چھوڑ کر جاگو اور اپنے لاڈلے بھائیوں کے ساتھ جڑے رہو، آنے والا کارپوریشن الیکشن آپ لوگوں کی کامیابی کا ضامن ہے۔آپ لوگ ایک جٹ رہیں گے تو آنے والے کارپوریشن الیکشن میں ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر لاڈلی بہنوں کا جھنڈا لہرانے گا۔اور آپ کے آپ کے اہل خانہ کے آپ کے وارڈ اور شہر کے وکاس کام ہونگے۔
بہت جلد لاڈلی بہن یوجنا کے نئے فورم بھرنے شروع ہو رہے ہیں،جو میرے چینل سے آپ لوگوں کو اطلاع دے دی جائے گی۔ تمام محروم لاڈلی بہنوں اپنے اپنے کاغذات تیار کر کے اپنے پاس رکھ لیں اور اپنے الیکشن شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو ارسال کریں۔ انشاء اللہ اُن تمام لاڈلی بہنوں کے فورم قبول کرا لیے جائیں گے۔
اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ تمام لاڈلی بہنیں اپنے لاڈلے بھائیوں کے ساتھ جڑے رہیں۔
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment