لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط مہینے آخر میں ،لاڈلی بہنا کے نئے فورم بھرنے اور منظور کروانے کے لیے " , میں ہوں نا " جنتا بینک سے 30 ہزار روپے کا قرض
مالیگاؤں ، میری لاڈلی بہنوں کو جنتا بینک سے 30 ہزار روپے تک کا قرض ملے کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں چیرمن کے نام ایک لیٹر لکھ کر دیا ہے،جس کے بعد ابھی تک اس لیٹر پر کوئی بھی مثبت کارروائی نہیں نظر آ رہی ہے۔ پچھلے دنوں جنتا بینک نے اپنی بینک میں قریب 5 کروڑ روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے۔ اگرلاڈلی بہنوں کو اسی منافع میں سے 30،30 ہزار لون دیدیا جائے تو یہ خوش آئند بات ہو جائے گی۔
اس ضمن میں آپ کے لاڈلے بھائی نے جنتا بینک کے کئی ڈائریکٹر حضرات سے ذاتی طور پر بات چیت کی ہۓ اور انہیں سمجھایا ہے کہ لاڈلی بہنوں کو ممبئی بینک طرز پر قرض دینے سے بینک کے گوشوارے میں زبردست فائدہ ہو گا اور جنتا بینک مہا یوتی سرکار کی نظر میں مثبت بینک کے طور پر ائے گی۔
ابھی تک آپ کے لاڈلے بھائی کی اس تجویز پر جنتا بینک کے ذمے داروں کی طرف سے کوئی بھی مثبت کارروائی نظر میں نہیں آئی ہے۔
جن جن لاڈلی بہنوں کو جنتا بینک کی طرف سے 30 روپے کا لون چاہیے وہ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کریں ۔ اور جو لاڈلی بہنیں جنتا بینک میں کھاتے دار ہیں،وہ جنتا بینک سے اس ضمن میں تقاضہ کریں اور اس کی ایک کاپی اپنے لاڈلے بھائی کے whatsapp نمبر پر whatsapp کریں ۔
جنتا بینک کی بنیاد کا مقصد ہمارے اکابرین نے " غریب،مستحق اور حقدار لوگوں" کو اُن کے جائز حق دلانا تھا۔ اس سے اچّھا موقع جنتا بینک کے ذمے داروں کے پاس نہیں ہے۔ میری جنتا بینک کے چیرمن اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ میری اس اپیل پر عمل کر کے غریب، مستحق لاڈلی بہنوں کو راحت دلائیں۔میں اور مہا یوتی سرکار مستقبل میں آپ کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرے گی۔
جو جو لاڈلی بہنیں آج 21 سال کی ہو گئی ہیں اور لاڈلی بہنا اسکیم سے محروم ہیں، اُنہیں اطلاع دی جاتی ہے کے وہ اپنے اپنے ضروری کاغذات تیار کر لیں۔
# آدھار کارڈ اپنے بینک اکاؤنٹ سے DBT کروا لیں
#راشن کارڈ بنوا کر اُسے بھی آدھار کارڈ سے لنک کروا لیں
#اپنا پاسپورٹ سائز فوٹو ریڈی کر لیں
#اپنا الیکشن شناختی کارڈ بنوا لیں
# اپنے گیس کمپنی کے پاس بک کو اپنے نام کروا لیں
#اور دیگر ضروری کاغذات کو تیار رکھیں
ان تمام ضروری کاغذات کو اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے whatsapp نمبر پر whatsapp کریں
کسی بھی لوبھی لباڈکے بہکاوے میں آ کر ہزاروں روپے برباد نہ کر
انشاء اللہ بہت جلد نئے فورم بھرنے کی تاریخ ڈیکلیئر ہونے والی ہے۔ اس کر لیے " میں ہوں نا"
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment