لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط کب ائے گی؟ آپ کا 36 ہزار کروڑ روپیہ گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع ہے
ممبئی ۔ وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی ،اجیت پوار جی، وزیر تعلیم شری دادا بھوسے کی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں ، آپ تمام 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کو ابھی تک آپ کے لاڈلے بھائیوں کی طرف سے قریب 13,500 روپے کی قسط آ چکی ہے۔ آپ لوگوں کے اپریل مہینے کی قسط کے بارے میں میں نے نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی سے عید الفطر کے موقع پر ڈالنے کی درخواست کی تھی،جسے انہوں نے قبول بھی کے لیا تھا۔ مگر مارچ انڈنگ کی اور تمام شرائط کی جانچ کی وجہ سے آپ کی اپریل کی قسط لیٹ ہو گئی۔
آپ لاڈلی بہنوں کو بخوبی معلوم ہے کہ مہاراشٹر کے بجٹ سیشن میں ہم نے تمام لاڈلی بہنوں کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، اس کا مطلب سال بھر میں آپ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں در ماہ 1500 روپے کی قسط آنی ہے آپ بے فکر رہیں۔ حزب مخالف کے لوگ آپ لوگوں کو جتنا بھی بہکائیں، اُن کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
اس سلسلے میں بہت پہلے آپ کے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے لوگ آپ کے پاس آ کر آپ لوگوں کو بہکا تے ہیں تو انہیں کہرا کھرا جواب دیں ۔
رہا سوال شرائط کی جانچ کا،اس پر آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف نے مہا یوتی سرکار کو کلیئر کٹ بتا دیا ہے کہ مالیگاؤں کی کسی بھی لاڈلی بہنوں کے پاس خود کے استعمال کے لیے کوئی بھی فور وہیلر گاڑی نہیں ہۓ۔ جتنی بھی فور وہیلر گاڑیاں ہیں،سب کرایہ سے چلائی جاتی ہیں ،جو کہ اُن کا خود کا روزگار ہے۔جبکہ گورنمنٹ کے پاس یہ ریکارڈ موجود ہے کہ مالیگاؤں میں ہزاروں فور وہیلر گاڑیاں ہیں ۔
آپ کے لاڈلے بھائی نے حکومت کو بتایا کہ مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں کا کوئی بھی اہل خانہ انکم ٹیکس نہیں بھرتا ہے۔ رہی بات تو ایک گھر میں دو سے زائد لاڈلی بہنوں کی قسط کی تو میں نے لکھ کر دیا ہے کہ مالیگاؤں میں چھوٹے چھوٹے گھروں میں کئی کئی خاندان رہتے ہیں۔ اس لیے کوئی بھی لاڈلی بہن اس شرط میں نہیں آتی ہیں۔
آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے مہا یوتی سرکار کے سامنے مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنوں کو کلین چٹ دلا دی ہے۔ آپ بے فکر رہیں۔ شاید آپ کو معلوم ہو گا کہ پونا اور دیگر شھروں کی لاکھوں لاڈلی بہنوں کی قسط بند ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں مالیگاؤں کی ایک بھی لاڈلی بہن کا نام نہیں ہے۔ آپ اپنے لاڈلے بھائی پر بھروسہ رکھیں۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مالیگاؤں کی ہزاروں فور وہیلر گاڑی اور ایک گھر میں دو سے زائد قسط ملنے والی لاڈلی بہنوں کی اسکیم گورنمنٹ بند کر دیتی۔مگر آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی وجہ سے مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنیں ان شرائط کی وجہ سے محروم نہیں ہیں۔
آپ لوگوں کی اپریل کی قسط انشاء اللہ اپریل مہینے کے آخری ہفتے میں آپ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں آ جائے گی۔ مالیگاؤں چھوڑ کر دیگر شھروں میں لاڈلی بہنوں نے زیادہ تر اس اسکیم کا نا جائز فائدہ ابھی تک اٹھایا ہۓ، جو اپریل مہینے سے ختم ہو جائے گا۔
آپ تمام لاڈلی بہنیں اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کے ساتھ جڑے رہیں۔ ہمیں بہت جلد لاڈلی بہنا پارٹی بنانا ہۓ ، اس کے لیے تمام لاڈلی بہنوں کا شناختی کارڈ کی zerox کی ضرورت ہے۔ کیا آپ کے لاڈلے بھائی نے ابھی تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں 13,500 روپے نہیں بھیجے ہیں؟،بلا کسی فائدہ کے۔ کیا آپ کے لاڈلے بھائی نے آپ میں سے کسی بھی لاڈلی بہنوں سے ایک بھی روپیہ لیا ہے؟ اگر لیا ہۓ تو مجھے راستے پر ذلیل کر دینا۔ وہ شہر جہاں" لوبھی گاؤں میں لباڑ بھوکا نہیں مرتا " کے مصداق گلی گلی چوک چوراہوں پر لباڈ گھوم رہے ہیں،وہیں آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم آپ کی دامےدرمے،سخنے قدمے مدد کے لیے ایک پیر پر کھڑا ہے۔اس کی صحت کے لیے دعا کریں۔ انشاء اللہ تمام لاڈلی بہنوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
اللہ حافظ،
آپ کا لاڈلا بھائی ،حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment