وقف بورڈ کی املاک سے کتنی بیوہ، طلاق شدہ پچھڑے,اور ضرورت مند افراد کو فائدہ حاصل ہوا ہے؟


 نئی دہلی ، آج پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم املاک کی حفاظت کے لیے وقف بورڈ میں ترمیمی بل پیش ہو گا۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی چاہتے ہیں کہ جیسے انہوں نے مسلم خواتین کے تین طلاق کے قانون کو پارلیمنٹ میں رکھ کر پاس کرا لیا تھا،اور اس کا خاطر خواہ فائدہ خواتین میں ہوا ہۓ،اسی طرز پر وقف ترمیمی بل بھی پارلیمنٹ میں پاس ہو جائے اور بھارت میں قریب 10 لاکھ ایکڑ وقف کی زمین کا فائدہ بھارتیہ اُن مسلمانوں تک پہونچے جو غریب، ہے سہارا اور پچھڑی جاتی کے ہیں۔

آج بھارت کی ان تمام واقف کی زمینوں پر زیادہ تر خود ساختہ ٹرسٹی اور موتوّلیوں نے نا جائز قبضہ کر کے واقف جائداد کو آپس میں مل بیٹھ کر کھا رہے ہیں۔واقف کی ان زمینوں سے غریب اور بے سہارا مسلمانوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ واقف کی ان زمینوں سے کتنی بے سہارا،بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کو فائدہ ہو رہا ہے، کتنے ضرورتمند افراد کو فائدہ مل رہا ہے۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی چاہتے ہیں کہ واقف بورڈ میں شفافیت ائے۔وہ آن لائن بھارت کی مسلم عوام کو دکھے، آج پورے بھارت میں واقف کی قریب 10 لاکھ ایکڑ زمینیں ہیں، جن پر بڑی بڑی عمارتیں اور شاپنگ مال بنیں ہیں۔ ان کا کرایہ کتنا آتا ہۓ،یہ صرف ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور موتوالی کو معلوم۔ اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

کسی بھی ٹرسٹ کے ٹرسٹی بن جانے کے بعد اُن کے مرنے کے بعد اُن کی اولادیں ہی اس ٹرسٹ کے سفید اور سیاہ کے مالک ہوتے ہیں۔ جبکہ ہونا یہ چاہیے کے اس ٹرسٹ میں الیکشن ہو اور اس کا حساب کتاب عوامی عدالت میں لایا جائے۔

واقف بورڈ کے پاس جتنی جائداد اور ملکیت ہےاس سے بھارت کے مسلمان خصوصاً غریب اور بے سہارا لوگوں کو اُن کے پیروں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ اگر واقف کی املاک کا صحیح مصرف میں استعمال کیا جائے تو بھارت میں ایک بھی مسلمان غریب اور بے سہارا نہیں ہو گا۔ 

واقف بورڈ کی املاک سے غریب بیوہ،طلاق شدہ خواتین کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔ اُنہیں گھر بیٹھے کچھ نہ کچھ جیب خرچ اور ماں دھن دیا جا سکتا ہے ۔ مگر آج تک واقف بورڈ کے خود ساختہ ٹرسٹی اور ذمے داروں نے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا ہی پیٹ بھرا ہے۔ 

تین طلاق کے قانون کے بعد بھارت میں تین طلاق کے مسئلے میں بہت زیادہ اصلاح ہوئی ہۓ۔ اب لوگ صحیح حالت میں اور نشے میں بھی تین طلاق دینے سے احتیاط برتے ہیں

اگر آپ اورنگ آباد چلے جائیں تو شہر کی حد سے بھوت پھلے سے تمام زمینیں واقف کی ہیں، جن پر لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کر کے رکھ ہے۔ مالیگاؤں میں زیادہ تر واقف کی املاک پر خود ساختہ ٹرسٹی اور اُن کے رشتے داروں نے قبضہ کر کے اس کا استعمال صرف اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے کر رہے ہیں۔ 

کیا آپ نہیں چاہتے کہ واقف کی جائداد کا حساب کتاب میں شفافیت ائے۔ واقف کے ٹرسٹی ہر سال عوام کی عدالت میں اس جائداد کا حساب کتاب پیش کریں ؟

کیا آپ نہیں چاہتے کہ واقف کی جائداد سے آپ کے بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں؟

کیا آپ نہیں چاہتے کہ بیوہ، طلاق شدہ اور غریب خواتین کو وقف بورڈ کچھ سہارا دے؟

کیا آپ نہیں چاہتے آپ کے بچے بھی IAS ، IPS،IFS اور دیگر اعلیٰ تعلیمات کے امتحانات کی کوچنگ کلاسس جا کر اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں؟

کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ اور آپ کا خاندان خود کفیل بنیں اور گورمنٹ اور کسی دوسرے کے آگے اپنا ہاتھ نہ پھیلانا پڑے؟

واقف بورڈ کی ترمیمات سے صرف اور صرف اُن خود ساختہ ٹرسٹیوں کا نقصان ہونے والا ہے جو  عالیشان بنگلوں میں رہتے ہوئے فور وہیلر گاڑی اور کچھ تو خود کے ہوائی جہاز سے سفر کر رہے ہیں۔ جن کے بچے لندن امریکہ میں پڑھ رہے ہیں اور وہاں سکونت پذیر ہیں، اور آپ اور آپ کے بچے جھونپڑی اور کچے مکانات میں رہ کر میونسپل اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 

ان خود ساختہ ٹرسٹیوں کے بیوی،بچے آرام اور آسائش سے رہیں اور اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور آپ اور آپ کے بچے کسم پرسی کے حالات میں گورنمنٹ کی اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں ۔ کیا یہ جائز ہے؟

میری ایک بات کا جواب دیجئے۔ آج تک واقف بورڈ کی املاک سے کتنے لوگوں کو فائدہ ملا ہے؟ اگر ٹرسٹی کے علاوہ کسی اور کو کوئی فائدہ ہوا ہۓ تو comment کر کے مجھے بتائیے۔

مجھے یہ بھی بتائیے کہ واقف ترمیمات بل صحیح ہے یا غلط؟

حاجی عارف انجم ، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع