وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا اسکیم کے نئے فورم بھرنے کی تاریخ بہت جلد آپ کی خدمت میں
ممبئی، یہ خبر اُن تمام لاڈلی بہنوں کے لیے باعث مسرت ہو گی ،جو وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا کا فورم ابھی تک بھر نہیں سکیں ہیں۔
اس کے لیے اُن لاڈلی بہنوں کو ابھی سے تمام ضروری کاغذات ریڈی کروا لینا چاہیے، جو اس یوجنا کے لیے ضروری ہیں۔ سب سے پہلے اپنا
•آدھار کارڈ اپڈیٹ کروا لیں ( پرانا آدھار کارڈ نہیں چلے گا )
•اپنے آدھار کارڈ کو اپنی بینک سے لنک یعنی DBT کروا لیں۔
•اپنا اپنا ڈھائی لاکھ سے کم کا آمدنی سرٹیفکیٹ بنوا لیں ( اگر آپ کا پیلا یا کیسری راشن کارڈ ہے تو اُن کے لیے ضروری نہیں )
• اپنا پاسپورٹ سائز فوٹو ریڈی کروا لیں
یہ تمام ضروری کاغذات ریڈی رکھیں، اور جیسے ہی آپ کا لاڈلا بھائی اپنے چینل پر نۓ فورم بھرنے کی ڈیٹ دے گا آپ کو اپنے قریبی آنگن واڈی آفس میں جا کر آف لائن فورم بھر کر اس کے رسید لیے لیں ۔
یاد رہے بہت جلد نئے فورم بھرنے کی تاریخ مہا یوتی سرکار کی طرف سے ہم لوگ ڈیکلیئر کرنے والے ہیں، جس کی مدت بہت کم وقت کی ہو گی۔اس لیے وہ لاڈلی بہنیں جو ابھی تک وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا اسکیم کا فورم نہیں بھرا ہے وہ تمام ضروری کاغذات ریڈی کر کے رکھیں، اور عین ٹائم کی بھاگ دوڑ سے بچیں۔
وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنوں کی اسکیم کا یہ فورم صرف آف لائن ،قریبی آنگن وادی آفس میں جمع کرنا ہو گا ۔ برائے مہربانی شہر میں گھوم رہے لوبھی افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment