لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائیوں کی قسم، لاڈلی بہنوں کی اسکیم بند نہیں ہونے دینگے


 ممبئی، لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائیوں نے قسم کھائی ہےکہ لاڈلی بہنا اسکیم کسی بھی حالت میں بند نہیں ہونے دینگے۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت پوار،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم نے ایک ساتھ مل کر یہ قسم کھائی ہے، کہ لاڈلی بہنا اسکیم کسی بھی حالت میں بند نہیں ہونے دینگے،بلکہ جیسے جیسے مہاراشٹر کی اقتصادی حالت مضبوط ہو گی،ہم اس وظیفہ میں مزید اضافہ کریں گے
اس کے بعد بھی کچھ لاڈلی بہن مجھ سے پوچھتی hsikr' اس مہینے صرف 500 روپے ہی ملیں گے ' کچھ پوچھتی ہیں کہ ، سنا ہے یہ اسکیم بند ہو رہی ہے ' ارے میری ماں ،بہنوں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اسکیم کو جاری رکھنے کی قسم کھائی ہے،تو یہ اسکیم کیسے بند ہو گی؟ جبکہ بجٹ سیشن میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے اس یوجنا کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
لاڈلی بہنوں کی یوجنا کو بند کرنا ، اس کے لیے شروع سے ہی اپوزیشن یعنی کانگریس، شرد پوار NCP، شیو سینا ( اُڑھو ٹھاکرے) اور دیگر پارٹیاں لگی ہیں، یہ پارٹیاں الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن آفس میں بھی گئیں کہ یہ یوجنا بند ہو جائے، کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا،وہاں پر بھی انہیں پھٹکار پڑی، اب رہی بھولی بھالی عوام وہاں پر " یوجنا بند ہو جائے گی " ایسی خبریں چلا کر لاڈلی بہنوں کے من میں بھرم پھیلا رہے ہیں۔اس بہکاوے میں میری کچھ بھولی بھالی لاڈلی بہنیں بھی آ کر مجھ سے سوال کر رہی ہیں۔ 
اس میں دو رائے نہیں کہ یہ یوجنا عین اسمبلی کے الیکشن کے دوران شروع ہوئی،مگر ہمیں مالیگاؤں کیلاڈلی بہنوں سے کیا لینا دینا تھا مالیگاؤں سینٹرل سے تو مہا یوتی سرکار کا اُمیدوار بھی کھڑا نہیں تھا۔اس کے بعد بھی میرے کہنے پر مہا یوتی سرکار نے مالیگاؤں سینٹرل کی تمام لاڈلی بہنوں کو اس اسکیم کا فائدہ دلایا، چاہئے وہ شرائط میں بیٹھتی ہوں یا نہیں۔ بعد میں جب شرائط کی چھاننی شروع ہوئی تو میں نے مہا یوتی سرکار کو کہا کہ مالیگاؤں کی ایک بھی لاڈلی بہن ان شرائط میں بیٹھتی نہیں ہے۔آج پونے میں کئی لاکھ ایسی لاڈلی بہنوں کی اسکیم رد ہو گئی،جو ان شرائط کی زد میں آئے۔ 
یہ بات بھی واضح ہےکہ مالیگاؤں میں بہت سی لاڈلی بہنوں کے گھر کے افراد انکم ٹیکس بھرتے ہیں،بہت سی لاڈلی بہنوں کے گھر میں کوئی نہ کوئی کارپوریشن یا کسی اور گورمنٹ ادارے میں سروس کر رہا ہے، بہت سی لاڈلی بہنوں کے گھر پر فور وہیلر گاڑی ہے، بہت سی لاڈلی بہنوں کے گھر میں دو سے زیادہ خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، ایسی تمام لاڈلی بہنوں سے آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کی مؤدبانہ گزارش ہےکہ وہ خود سے اپنے آپ کو اس یوجنا سے دستبردار ہو جائیں، آگے اگر گھر گھر میں انکوائری شروع ہوئی تو اس سے بچنا محال ہے۔
جبتک آپ کا لاڈلا بھائی ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ تھا، سب کچھ ٹھیک تھا، دیویندر فڈنویس کے وزیر اعلیٰ بننے سے شرائط کی جانچ کی سختی شروع ہو گئی ہے۔اسے تمام لاڈلی بہن نوٹ کریں ۔
نئے فورم بھرنے کی تاریخ شرائط کی جانچ کے بعد بہت جلد شروع ہو گی۔جو محروم لاڈلی بہن اپنا فورم بھرنا چاہتی ہیں،وہ اپنے تمام ضروری کاغذات ریڈی رکھیں اور الیکشن شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کریں ۔انشاء اللہ اُن تمام لاڈلی بہنوں کے فورم جو شرائط میں بیٹھتی ہیں،اُن کے فورم منظور کر لیے جائیں گے۔
شرائط کی ساخت جانچ کی وجہ سے اپریل کی قسط لیٹ ہو گئی ہے۔ انشاء اللہ اپریل کی آخری ہفتے میں تمام لاڈلی بہنوں کو اپریل کی قسط بھیج دی جائے گی۔
نوٹ : اس خبر کو اپنے حلقہ احباب میں زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
اللہ حافظ
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع