لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط مہینے آخر میں جمع ہو گی۔ مسز تتکرے
پونے ، کل پونا شہر میں لاڈلی بہنوں کو پنک رکشا دینے کی تقریب میں وزیر فلاح بہبود برائے خواتین ٹتکرے مدم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک لاڈلی بہنوں کو مہا یوتی سرکار نے 13,500 روپے کی قسط بینک اکاؤنٹ میں جمع کی ہۓ، اپریل کی قسط اپریل مہینے کے آخر میں مہاراشٹر کی تمام 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی ، یعنی اپریل مہینے کی قسط اپریل مہینے میں ہی دے دی جائے گی۔
اس تعلق سے حزب مخالف کی پارٹیاں لاڈلی بہنوں کے درمیان ایسا بھرم پھیلا رہی ہیں کہ٫ اس مہینے سے یہ اسکیم بند ہو جائے گی٫'،اس مہینے سے صرف 500 روپے ہی لاڈلی بہنوں کو ملیں گے۔ ' حزب اختلاف کی پارٹیاں تو اس اسکیم کی شروعات سے ہی اسے بند کرنے کے چکر میں ہیں۔ اس کر لیے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ تک گئے ،مگر وہاں بھی انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری اجیت پوار ،شری ایکناتھ شندے ، وزیر تعلیم دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کا اس لاڈلی بہنوں کی اسکیم شروع کرنے کا مقصد ہے کہ ہماری لاڈلی بہنوں کو اُن کے پیروں پر کھڑے کرنا،اُنہیں خود کفیل بنانا ، اُنہیں دبنگ بنانا ۔لاڈلی بہنا اور دیگر فلاحی اسکیموں کے ذریعے لاڈلی بہنوں کو خود کا روزگار،خود کا کاروبار شروع کروانا،اپنے اہل خاندان کو اس دور میں تیار کرنا۔
کل ہی پونا میں سیکڑوں لاڈلی بہنوں کو آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پنک رکشا کی تقسیم کی ہۓ۔ یہ سیکڑوں لاڈلی بہنیں اب رکشا چلا کر اپنے اہل خانہ کا پالن پوسن کریں گي ۔
مالیگاؤں میں قریب 70 ہزار لاڈلی بہنیں ہیں، جنہیں ہم ہر مہینے 1500 روپے کی قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرتے ہیں۔ 13,500 ہزار روپے فی لاڈلی بہن تو 9 مہینے کی کتنی رقم ہوئی،آپ حساب لگائیں۔
پچھلے پارلیمنٹ کے چناؤ میں میری تمام لاڈلی بہنوں نے مالیگاؤں کے لیڈران کے بولنے پر شوبھا بچاؤ کو ووٹ دے کر اُنہیں دو لاکھ ووٹ دے کر مالیگاؤں دھولیہ حلقے سے کامیابی دلائی۔ مالیگاؤں کی ترقّی کی بات جانے دو، مالیگاؤں کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک سال میں اس MP نے کیا کیا؟ کیا کسی لاڈلی بہنا نے اس کا حساب MP صاحبہ سے لیا ؟
اسمبلی الیکشن میں میری 70 ہزار لاڈلی بہنوں نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، شیخ آصف اور شاں ہند کو اپنے قیمتی ووٹ دیے۔اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کو 162 ووٹوں سے چن کر لایا۔ چن کر آنے کے بعد آج کے MLA نے میری لاڈلی بہنوں کے لیے کیا کیا فلاحی کام کیے؟ یہ سوال اُنہیں ووٹ دینے والی لاڈلی بہن پوچھ سکتی ہیں؟
یہ تینوں سیاسی لیڈران ایک دوسرے کے اُوپر صرف الزام تراشی کر رہے ہیں۔ فلاح روڈ بنانے میں MLA صاحب نے اتنے لاکھ کا خود برد کیا، فلاح کام کے ٹینڈر کو اپنی پسند کے ٹھیکیدار کو دلا کر اُن سے اتنا ٹکا وصول کیا۔
اسمبلی الیکشن سے قبل مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے شہر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے لیے افتتاح کیے،جن میں گارڈن، کھیل کود کے میدان،روڈ گتر،سڑک شامل ہیں۔ کوئی بتائے کہ ان افتتاح ہوئے کاموں میں سے کتنے کام شروع ہوئے۔ یہ افتتاح صرف اس لیے ہوئے کہ اُن کے فنڈ ختم نہ ہو جائیں۔
آنے والے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن میں اگر یہی میری 70 ہزار لاڈلی بہنیں اور لاڈلے بھائی جاگ جائیں اور اپنی خود کی ایک , لاڈلی بہنا پارٹی, بنا کر آنے والے کارپوریشن الیکشن میں ایک جٹ ہو کر الیکشن لڑیں تو مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار کی طرز پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر بھی اپنا لاڈلی بہنوں کا جھنڈا لہرایں ,گے اور اپنے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار، وزیر تعلیم دادا بھوسے کے پاس ممبئی میں جا کر مالیگاؤں شہر کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈ لائیں گے۔
میری تمام لاڈلی بہنوں سے مؤدبانہ گزارش ہےکہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹر شناختی کارڈ لاڈلی بہنا پارٹی بنانے کے لیے اپنے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم کو whatsapp کریں ۔
آپ،آپ کے اہل خانہ ،آپ کے وارڈ اور آپ کے شہر کا مستقبل انشاء اللہ تابناک ہو گا۔ آپ کو چھوٹے چھوٹے اور بڑے کاموں کے لیے ان ووٹوں کے سوداگروں کے پاس جانا نہیں پڑے گا،جو صرف الیکشن کے وقت آپ کے پاس آ کر آپ کے قیمتی ووٹ حاصل کر کر گدھے کے سر سے سینگ جیسے غائب ہو جاتے ہیں۔
اب یہی سمے آ رہا ہے کہ
پھر آ گئے جنت کے مول تول کے دن
گلی گلی میں فرشتے دکھائی دیتے ہیں
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment