لاڈلی بہنوں کی اپریل کی قسط اسی ہفتے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع
ممبئی، وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت دادا پوار،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں، مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں میں یہ کشمکش ہۓ کہ اپریل کی قسط کب ائے گی؟ اس سے پہلے بھی آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے اپنے نیوز چینل کے ذریعے بتا دیا ہے کہ اپریل کی قسط مہینے کے آخر میں ائے گی۔ یہ بھی بتایا ہے کہ اپنی لاڈلی بہنوں کے لیے مہا یوتی سرکار نے بجٹ سیشن میں 36,ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں جن میں سے ایک پیسہ بھی کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں خرچ نہیں کیا جا سکتا ۔اس کے بعد بھی سیکڑوں لاڈلی بہنوں کا بار بار تقاضہ ہو رہا ہے کہ اپریل کی قسط کب ائے گی؟ کیا اس مرتبہ ہمیں صرف 500 روپے پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا ؟ کیا لاڈلی بہن اسکیم بند ہو گئی؟ اس طرح کے سوالات میری لاڈلی بہنوں کی طرف سے آ رہے ہیں۔ میں اُن لاڈلی بہنوں کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ لاڈلی بہن اسکیم 5 سال تک بند نہیں ہو گی، بلکہ اس میں مزید اضافہ ہو گا۔جیسے جیسے مہا یوتی سرکار کو زیادہ سے زیادہ منافع ہو گا,آپ کی قسط میں بھی اضافہ ہو گا۔ بشرط آپ میرے ساتھ جڑے رہیں
لاڈلی بہنا اسکیم بند کرنے کی سازش تو آگھاڑی گٹ بندھن یعنی کانگریس، NCP شرد پوار،شیوسینا اُڑھاؤ ٹھاکرے پارٹیاں شروع سے ہی لگی ہیں۔ اسے بند کرانے کےلیے کیا کیا چھچند ان لوگوں نے نہیں کیے؟ الیکشن کمیشن کے پاس گئے،ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ،اخبارات میں طرح طرح کی بیان بازیاں کیں ۔ مگر آپ کے لاڈلے بھائیوں کی یہ اسکیم جاری و ساری ہے ۔ صرف اتنا ہے کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر قسط لیٹ ہو جاتی ہے۔ آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم آپ کو یقین دلاتا ہےکہ اپریل مہینے کی قسط جاری ہفتے کے کسی بھی دن آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی ۔ آپ اپنے موبائل کے میسج پر دھیان رکھیں۔ اپنا موبائل اپنے پاس رکھیں۔ اس سال بھر میں میری لاڈلی بہنوں نے aneroid موبائل چلانا تو سیکھ ہی لیا ہو گا۔ اگر آپ اسے چلا نہیں سکتیں تو آپ کے خاوند اور بچے تو چلاتے ہی ہونگے۔ میں آپ سے بار بار کہہ رہا ہوں کہ چھوٹا موبائل کو aneroid موبائل میں تبدیل کر لو۔ آپ کو آج تک ہم نے 13,500 روپے کی قسط بھیجی ہے۔ اس سے ایک نیا aneroid موبائل خریدو۔ انشاء اللہ آپ کو مرکزی اور ریاستی سرکار کی ایک سے ایک اسکیم کی معلومات ملے گی۔ آپ کو دبنگ بننا ہے۔ کسی بھی کمپیوٹر کی دکان پر جا کر اُن سے مرکزی اور ریاستی سرکار کی فائدہ مند اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لینا ہۓ۔ اس کے لیے آپ کو گھر سے نکل کر ہاتھ پاؤں چلانا ہے۔ سابقہ لیڈروں اور خود ساختہ سوشل ورکر وں نے آپ کو گھروں میں بیٹھا کر آپ لوگوں کا استحصال کیا ہۓ۔اور آپ سے اسکیم کے نام پر ہزاروں روپے اینٹھے ہیں اور گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہو گئے۔
مہا یوتی سرکار کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ وزیر تعلیم اور نا چیز آپ کے لاڈلے بھائی ہیں۔اس سے قبل کسی بھی سرکارکے کسی بھی وزیر نے آپ لوگوں سے ایسا مضبوط رشتہ نہیں بنایا ہے۔ ان لاڈلے بھائیوں نے اپنے کانٹیکٹ نمبر بھی آپ لوگوں کو دیے ہیں۔ کسی بھی آفس میں اگر آپ کا کوئی جائز کام نہیں ہو رہا ہے تو آپ وہیں سے اپنے لاڈلے بھائیوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔انشاء اللہ آپ کا کام فوراً ہو جائے گا۔صرف آپ لوگوں کو ہاتھ پاؤں چلانے کی ضرورت ہے۔ایک مرتبہ پھر سے آپ کے لاڈلے بھائیوں کے کانٹیکٹ نمبر دے رہا ہوں۔ اسے تمام لاڈلی بہنیں نوٹ کر لیں
•Cm devendr phadnavis 022 22025151
•Dycm eknath shinde 02222022401
•Dycm Ajit pawar O2222781440
•Education minister dada bhuse 02222025328
یاد رہے، آپ کے یہ تمام لاڈلے بھائی،بہت مصروف رہتے ہیں،انہیں آپ کو بار بار فون کرنا ہے،اور انہیں بتانا ہۓ کے آپ اُن کی لاڈلی بہن بول رہی ہیں۔ انشاء اللہ آپ کا رکا ہوا کام پورا ہو جائے گا۔
میری لاڈلی بہنوں دبنگ بنو۔ سونے کا بہانا مت کرو، آپ کو اپنا،اپنے اہل خانہ اپنے وارڈ اور اپنے شہر کا کام خود کرنا ہۓ۔اسے چھوڑ دو کہ کوئی لیڈر ائے گا،یا کوئی سوشل ورکر آئے گا اور آپ کا کام کرے گا۔ اپنا کام دبنگای سے خود کرو۔ اگر اپنے کام کو کروانے کے لیے ممبئی بھی جانا پڑے تو بن داس اپنے خاوند یا اہل خانہ کے ساتھ ممبئی جا کر اپنے لاڈلے بھائیوں کے گھر جا کر اپنے کام کرو۔آپ کے لاڈلے بھائیوں کا ایڈریس بھی میں دے رہا ہوں
•Cm devendr phadnavis :، varsha bangla،bhausaheb hire marg ، malbar hill،mumbai
•Dycm eknath shinde :،nandanvan bangla،malbar hill
•Dycm Ajit Pawar :،Devgiri bangla، malbaar hill
•Edu Minister Dada bhuse :، janjira bangla،opp mantralaya
اگر میری ایک بھی لاڈلی بہن نے میرے دیے ان پتوں پرجاکر یا فون کر کے اپنا رکا ہوا کام کرا لیا تو میں سمجھوں گا میری محنت کامیاب ہو گئی۔
میری لاڈلی بہنوں سے مؤدبانہ گزارش ہےکہ میری صحت کے لئے دعا کریں، آپ لوگوں کی دعاؤں کی برکت سے آج میں آپ لوگوں کی خدمت میں لگا ہوں۔ اور انشاء اللہ لگا رہوں گا۔ شکریہ اللہ حافظ
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment