کل مالیگاؤں میوسپل کارپوریشن کے پاس وارث حق، وارثین کی اہم میٹنگ، شرکت کی درخواست
مالیگاؤں ، کل دوپہر میں۔ 3 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پاس ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل اور ناگپورے دادا
کی جانب سے وارث حق وارثین کے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ایک بہت اہم میٹنگ بلائی گئی ہے ۔ اس میٹنگ میں ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم اور ناگپورے دادا حاضرین مجلس کو وارث حق کے وارثین کو اُن کے حقوق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے کیسے حاصل کیے جائیں،اس پر روشنی ڈالیں گے۔
اس سلسلے میں ممبئی جا کر نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی کو کب اور کیسے میمورنڈم دیا جائے، اس پر تفصیلی بحث ہو گی۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارث حق کے وارثین اس اہم میٹنگ میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں
ایسی اپیل ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم نے کی ہے۔
Comments
Post a Comment