ايوت مال کی رکشا ڈرائیور کی لڑکی ادیبہ انم اشفاق نے مہاراشٹر کی پہلی مسلم IAS آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کیا-
ممبئی، میری زندگی کی خواہش میری ایک لاڈلی بھانجی نے پوری کر دی۔ ايوت مال کی رکشا ڈرائیور کی لڑکی ادیبہ انم اشفاق نے اس سال IAS آفیسرp کے امتحان میں مہاراشٹر سے پہلی مسلم IAS آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ايوت مال کی ایک پرائمری اسکول کی طالبہ جس نے اپنی گریجویشن کی تعلیم اعظم کیمپس سے حاصل کر کے اپنی IAS آفیسر بننے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ممبئی کے حج ہاؤس،اور پھر دلّی کے ہمدرد فاؤنڈیشن سے IAS ki تیاری کر کے اس سال اس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے اپنے خواب کو پورا کیا۔
آئی اے ایس آفیسر بننے میں اس کے اہل خانہ یعنی والدین اور مامون نے بہت مدد کی۔ حیدرآباد کے ایک رکشا ڈرائیور کے لڑکے کو اُن کے والد نے رکشا چلا کر بھارت کا مایہ ناز فاسٹ باؤلر یعنی محمد سراج بنا دیا،جو آج تلنگانہ میں ایک Dysp کی پوسٹ پر ہۓ۔دوسری مہاراشٹر کے ايوت مال کی رکشا ڈرائیور کی لڑکی ادیبہ انم اشفاق نے اس سال IAS آفیسر کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ریاست میں پہلی مسلم IAS آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ادیبہ انم اشفاق کا کہنا ہے کہ، " میرا بچپن سے IAS بننے کا خواب پورا کرنے میں میرے والدین اور میرے ماموں جان نے سب سے اہم رول ادا کیا۔ اس امتحان کو پاس کرنے میں میرے آگے کئی دشواریاں آئیں،جیسے فائنانس کی،اس کے بعد بھی اس ضمن میں کئی تنظیمیں میری مالی مدد کرنے کے لیے کھڑی ہو گئیں۔میں اللہ تعالیٰ اور میرے والدین،میرے ماموں اور اُن تمام تنظیموں کا شکر ادا کرتی ہوں، مستقبل میں میں چاہتی ہوں کہ میری طرح میری دیگر بہنیں بھی اس امتحان کو پاس کر کے IAS آفیسر بنیں۔اور اپنے ملک کی خدمت کریں۔"
میری مالیگاؤں کے تمام سرپرستوں اور والدین سے مؤدبانہ گزارش ہےکہ اپنے نو نہالو کو ،BUMS ،BSC،BA اور دیگر گریجویشن کورس کر کے IAS ،IPS ،IFS امتحانات کی تیاری کراؤ۔انشاء اللہ آپ کا بچہ اس مقصد میں کامیاب ہو جائے گا۔ میری کسی بھی لاڈلی بہن کے بچے کو گریجویشن کے بعد IAS ،IPS ،IFS امتحان کی تیاری میں کسی بھی مدد کے لیے آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم ہمیشہ تیار ہۓ۔
آپ کے لاڈلے ہونہاروں کو IAS ،IPS ،IFS بننے کا جذبہ اور والدین میں اپنے لاڈلوں کو اعلیٰ امتحانات دے کر اس میں کامیابی خواہش سب سے ضروری ہے۔ انشاء اللہ آپ کے بچوں کو اُن کو منزل ملے گی۔
جس دن سے چلا ہوں میری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کہیں میل کا پتھر نہیں دیکھا
حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment