مہاراشٹر کی دو کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط کے پونے چار ہزار کروڑ کے چیک پر لاڈلے بھائی اجیت پوار نے کل دستخط کر دیئے،جو ہفتہ بھر میں اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گا

 ممبئی، کل مہاراشٹر اسمبلی کی کیبنیٹ کی میٹنگ سے پہلے مہاراشٹر کی 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار نے لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط کے پونے چار ہزار کروڑ کے چیک پر دستخط کر دیے ہیں،جو لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ہفتہ بھر میں جمع ہو جائے گا۔

کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے حاجی عارف انجم کی قیادت میں ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم دیا،جس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا مطالبہ اور مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں کی مئی مہینے کی قسط کی عیدالاضحیٰ سے قبل ادائیگی قابل ذکر تھی۔وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار نے وفد کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں بتائے ہوئے وکاس کام ڈیپارٹمنٹ کے ادھیکاریوں سے صلاح مشورے کے بعد فنڈ مختص کر دیا جائے گا۔

آپ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی ابھی مہاراشٹر کی 2 کروڑ 53, لاکھ لاڈلی بہنوں کے مئی کی قسط کے پونے چار ہزار کروڑ کے چیک پر دستخط کیے ہیں،جو اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ہفتہ بھر میں جمع ہو جائیں گے۔آپ نے وفد کو بتایا کہ لاڈلی بہنوں کی تمام فلاحی اسکیموں جاری ہیں۔ اگر کوئی گورنمنٹ آفیسر ان اسکیموں کے عمل میں دشواری پیدا کرتا ہۓ تو وہ اس ادھ یکاری کی شکایت برائے راست اُن سے کریں۔

اس وفد میں الطاف بابا،نسیم سوشل ورکر،عفان اور دیگر ممبران موجود تھے۔

بعد میں وفد نے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار کی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ایک اہم میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔ اس میٹنگ کے اختتام پر حاضرین کی پر تکلف ضیافت کا بھی انتظام تھا۔

حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن


Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع