پاور لوم بجلی سبسڈی جاری رکھنے کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن ،مہا یوتی سرکار کے شکر گزار ہیں
ممبئی ، مالیگاؤں پاور لوم کنزیومرس اسو سیشن مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری اجیت پوار،شری ایکناتھ شندے ،وزیر تعلیم دادا بہاؤ بھوسے،وزیر ٹیکسٹائل اور مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے نہایت ہی شکر گزار ہیں کہ پچھلے سال پاور لوم بجلی میں جو ایک روپے کی سبسڈی مہا یوتی سرکار نے دی تھی،اُسے اس سال بھی بر قرار رکھی ہۓ۔
اس سمبندھ میں مالیگاؤں پاور لوم کنزیومرس اسو سیشن کے ذمے دار حاجی یوسف الیاس نے نمائندے پرنس سماچار کو بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی تنظیم لگاتار مہا یوتی سرکار سے رابطہ میں تھی۔ اپریل کے پاور لوم کی بجلی کا بل اسی سبسڈی کے ساتھ آیا ہے۔
مہا یوتی سرکار نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ سرکار پاور لوم صنعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ کھڑی ہے۔
مہا یوتی سرکار کے وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت پوار ،وزیر تعلیم دادا بھوسے ،ٹیکسٹائل منسٹر کے شکریہ ادا کرنے کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد حاجی عارف انجم ،احتشام بیکری والے کی قیادت میں کل ممبئی جا کر مہا یوتی سرکار کے وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم ،ٹیکسٹائل وزیر سے مل کر اُن کا شکریہ ادا کرے گا۔
حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
Comments
Post a Comment