لاڈلی بہنا کی مئی کی قسط وقت پر مل گئی ۔شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کی منترالیہ میں کامیاب نمائندگی۔
ممبئی ، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے ذمے داروں پر مشتمل ایک وفد نے کل ممبئی میں منترالے میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار،ناسک سنر کے وزیر زراعت شری مانک راؤ کوکاٹے اور وزیر تعلیم شری دادا بھوسے سے ملاقات کی اور اُنہیں مالیگاؤں کے وکاس کاموں کے لیے میمورنڈم دیے۔اس وفد میں احتشام بیکری والے عمران راشد اور شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم موجود تھے۔
ترنگا ریلی اور وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس کی اہم میٹنگ میں مشغولیت کی وجہ سے نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت پوار صاحب سے ملاقات نہیں ہو سکی،مگر اُن کے osd شری گردے صاحب اور شری ڈھاکنے صاحب نے ہمارے میمورنڈم کو قبول کرتے ہوئے اسے فوراً نائب وزرائے اعلیٰ تک پہنچا دیا۔
شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے وفد نے وزیر زراعت شری مانک راؤ کوکا تے سے بھی ملاقات کر کے اُنہیں مالیگاؤں کے وکاس پر مشتمل میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں مالیگاؤں سینٹرل میں روڈ،گتر،سڑک اور دیگر سہولیات کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن نے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا مطالبہ کیا ہے، جسے شری گردے صاحب نے فوراً نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار تک پہنچا دیا اور وفد کو اس پر فورنعمل کے لیے رکھ دیا۔ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ فرنٹ کو قوی امید ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار ہمارے اس میمورنڈم کو قبول کرتے ہوئے مالیگاؤں کے ڈیویلپمنٹ کے لیے 50 کروڑ کا فنڈ دیں گے ۔
اسی طرح پاور لوم بجلی سبسڈی کو جاری رکھنے کے لیے ہم نے وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے ااعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت پوار،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے ، کا اہلیان مالیگاؤں کی طرف سے شکریہ کا لیٹر دیا۔وزیر تعلیم دادا بھوسے نے اپنی ملاقات میں ہمیں بھروسہ دلایہا کہ وہ پاور لوم صنعت کی بقا اور ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
لاڈلی بہنا کی مئی کی قسط کے بارے میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار کے osd شری گردے صاحب نے بتایا کہ مئی کی قسط لاڈلی بہنا کو مئی مہینے ہی ملے گی۔آپ نے کہا کہ تمام ضروری شرائط کی باریک بینی سے جانچ جاری ہے،اس لیے قسط کو ڈالنے میں دیر سویر ہو رہی ہے۔ لاڈلی بہنا کی اسکیم کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار نے حالیہ بجٹ میں 36 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں،جو صرف لاڈلی بہنا کے لیے ہی استعمال میں لایا جائے گا۔لاڈلی بہنا کی دیگر فلاحی اسکیموں کے بارے میں چرچا کرتے ہوئے شری گردے صاحب نے وفد کو بتایا کہ ان تمام فلاحی اسکیموں سے لاڈلی بہنا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچاؤ ۔
آپ نے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد کو کہا کہ آنے والے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں مالیگاؤں کی تمام لاڈلی بہنا کو متحد کر کے ہر وارڈ میں مہا یوتی سرکار کے اُمیدوار کو کھڑا کرکے انہیں چن کر لا کر مہا یوتی سرکار کو مضبوط کرو۔اور مستقبل میں مالیگاؤں کے وکاس کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ لیے جاؤ۔
Comments
Post a Comment