لاڈلی بہنوں کی مئی کی قسط کے لیے میسج دیکھتے رہیے۔کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد مالیگاؤں وکاس کے فنڈ کے سلسلے میں لاڈلے بھائیوں سے ملاقات کرے گا
ممبئی ، پورے ریاست مہاراشٹر کی وزیر اعلیٰ ،نائب وزرائے اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور میری لاڈلی بہنوں ، تقریباً ایک سال سے ہم لوگ 2 کروڑ 53 لاکھ لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 1500روپے کی قسط ڈال رہے ہیں،جس سے آپ لوگوں کو اپنے خاندان کو چلانے میں تھوڑی بہت مدد مل رہی ہے ۔
مئی کی قسط کے سمبندھ میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے آپ کو بتا دیا ہے کہ اس کا پونے چار ہزار کروڑ روپیہ آپ لوگوں کے مین بینک میں جمع کرا دیا گیا ہے،جو چند دنوں میں آپ تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گا۔
آپ لوگوں کی دعا ہمارے ساتھ رہی تو ہماری ریاست کی اقتصادی حالت بہتر ہو جانے کے بعد آپ لوگوں کی قسط میں اضافہ ہوتا جائے گا
تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہۓ۔ ابھی تک آپ کے لاڈلے بھائیوں نے آپ کو قسط برابر وقت پر دی ہے۔ اب مہاراشٹر کی تمام نگر پریشد،نگر پالکا،مہا نگر پالکا،ضلع پریشد کے چناؤ کا بگل بج گیا ہۓ۔آپ لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے اپنے حلقے کے مہا یوتی سرکار کے امیدواروں کو چن کر دیں،تا کہ مستقبل میں آپ کے حلقے کا وکاس کام ہو سکے،اور آپ کی ماہانہ قسط برابر ملتی رہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے۔
جہاں تک مالیگاؤں کا تعلق ہے،مالیگاؤں حلقے سے اسمبلی مین مہا یوتی سرکار کی طرف سے کوئی اُمیدوار نہیں تھا۔ اس لیے آپ لوگوں میں سے زیادہ تر لاڈلی بہنوں نے یا تو مفتی محمد اسماعیل یا شیخ آصف کو ووٹ دیا۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے آنے والے چناؤ میں مہا یوتی سرکار کی طرف سے جو جو اُمیدوار کھڑا ہو گا،آپ لوگوں کو اُن کو چن کر لانا ہے،تا کہ مالیگاؤں مہا نگر پلکا پر مہا یوتی سرکار کا جھنڈا لہرانے۔
کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد اسی سلسلے میں ممبئی جا کر آپ کے لاڈلے بھائیوں سے ملاقات کرے گا اور مالیگاؤں ڈیویلپمنٹ کے لیے حکومت کی طرف سے زیادہ سے زیادہ فنڈ کا مطالبہ کرے گا۔
اس وفد کا جسے بھی حصہ بننا ہے ،وہ مجھے whatsapp پر اطلاع کریں۔
شکریہ اللہ حافظ
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment