11ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر تک سٹی بس سیوا کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد کی کمشنر سے ملاقات
مالیگاؤں ، گزشتہ ہفتے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد ممبئی منترالیہ جا کر وزیر ٹرانسپورٹ شری پرتاپ سر نائیک سے ملاقات کر کے مالیگاؤں کی 11 ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر تک سٹی بس پر چرچا کی تھی۔ وفد نے وزیر موصوف کو بتایا کہ شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی ایماء پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے مالیگاؤں شہر سے 11 ہزار کالونی سے آنے جانے کے لیے 11لوکل بس منظور کروائی تھی۔اس پر وزیر موصوف نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر شری راجندر جادھو صاحب سے موبائل پر چرچا کی اور وفد کو کمشنر سے ملاقات کرنے کو کہا۔
شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد نے آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کمشنر صاحب سے ملاقات کی۔ کمشنر صاحب نے وفد کو بتایا کہ 11 ہزار کالونی سے مالیگاؤں شہر میں آنے جانے کے لیے 25 لوکل بس کا ڈیمانڈ ہم لوگوں نے سینٹرل گورنمنٹ سے کیا ہے۔ یہ ڈیمانڈ مرکز سے پاس ہو کر ممبئی منترالیہ میں آ چکی ہے۔بہت جلد اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو 25 الیکٹرونک بس مل جائے گی ۔ اس سلسلے میں کمشنر خود پونا جا کر اس الیکٹرونک بس کو دیکھنے والے ہیں۔
آنے والے ہفتے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد ممبئی جا کر ریاستی نگر وکاس منتری شری ایکناتھ شندے جی سے ملاقات کر کے اس بس سیوا کے تعلق سے چرچا کرے گا۔
شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد میں فاؤڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم کے علاوہ نسیم بھائی کرونا یوڑھا، الطاف بابا،ایاز ہلچل وغیرہ موجود تھے
حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
Comments
Post a Comment