مہا یوتی سرکار کا غریب،مسکین،غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے لاڈلے بھائیوں اورلاڈلی بہنوں کو مفت بجلی بل کا تحفہ
ممبئی ، مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں اور بھائیوں کے لیے اُن کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،اجیت دادا پوار اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کا عظیم تحفہ
" تین سو یونٹ سے کم الیکٹرک بجلی استعمال کرنے والے لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کو ایک جون سے مفت میں الیکٹرک بجلی بل فراہم کی جائے گی۔ "
یہ خبر ریاست مہاراشٹر کی غریب،مسکین اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کے لیے باعث مسرت ہۓ۔اس کے لیے ایسے الیکٹرک بجلی استعمال کرنے والے افراد کو اُن لائن پر بجلی کمپنی کو اپنی مفت بجلی کے لیے ایپلیکیشن دینا ہے۔ایسی ویب سائٹ سے ہم اپنے لاڈلے بھائیوں اورلاڈلی بہنوں کو بہت جلد روشناس کرا دیں گے۔اس اسکیم کا اطلاق جون مہینے سے شروع ہو گا۔
مہا یوتی سرکار کے اس فائدہ مند اسکیم کے شکریہ کے لیے آج شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد حاجی عارف انجم کی قیادت میں ممبئی جا کر لاڈلے بھائیوں اور لاڈلی بہنوں کے بھائیوں سے دو بدو ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرے گا۔
اس وفد میں للّہ فاونڈیشن کے صدر فیاض افسر،نسیم بھائی ،الطاف بابا اور مالیگاؤں کے خواتین و مرد سوشل ورکر ز بھی شامل ہونگے۔
حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
Comments
Post a Comment