شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضرورت مند،غریب،مسکین خواتین کی شادی کے لیے" تقریب اجتماعی نکاح"
مالیگاؤں ، گزشتہ دنوں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذمے داروں نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم دیا ،جس میں یہ مطالبہ تھا کہ مالیگاؤں شہر میں غریب،مسکین اور مستحق خواتین کی بچیوں کی شادی میں بہت دشواری آتی ہے۔ جہیز اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہونے سے اس ضرورت مند خاندان کی بچیوں کی شادی نہیں ہونے پائی اس لیے ان کی بچیوں کی شادی نہیں ہونے پائی اور کافی عمر گزر جانے کے بعد بھی ان کی بچیوں کی شادی نہیں ہونے پائی۔ نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار نے فاؤنڈیشن کی ان باتوں کو بغور سنا اور اپنے OSD شری گرجر صاحب کو اس ضمن میں ضروری اقدامات کرنے کا آدیش دیا۔
وزیر اعلیٰ اجتماعی نکاح کی اسکیم سے غریب،مسکین مستحق بچیوں کی شادی خانہ آبادی میں حکومت مہاراشٹر کی طرف سے قریب 50,000 روپے فی جوڑے کی اقتصادی مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے شادی کے لائق بچی کے اہل خانہ کی سالانہ انکم 2, لاکھ سے زیادہ نہ ہو۔اور دیگر کاغذات کی ضرورت ہو گی۔
اس اجتماعی نکاح کے لیے ضرورت مند غریب،مستحق اہل خانہ
نسیم بدرالدجی ، کرونا یوڑھا ، رضا چوک سے 9270463590 mob سے کانٹیکٹ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے یہ اجتماعی نکاح شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ،مہاراشٹر گورنمنٹ کے موکممل تعاون سے ہو گا۔
حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
Comments
Post a Comment