مہاراشٹر کی لاڈلی بہنوں کے لیے خوش خبری ، ایک لاکھ روپے تک کا بلا سودی قرض بہت جلد


 ممبئی، مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کے لیے آپ کے لاڈلے بھائی وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ،نائب وزرائے اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،شری اجیت دادا پوار ،وزیر تعلیم شری دادا بھوسے اور حاجی عارف انجم ہمیشہ اپنی لاڈلی بہنوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر چھوٹا موٹا کاروبار کر کے اپنے خاندان کو چلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ 

آج لاڈلی بہن یوجنا کو قریب ایک سال ہو گئے،مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو بلا ناغہ ہر مہینے 1500 روپے اُن کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جا رہا ہے۔کبھی کبھی اقتصادی حالت نا سازگار ہونے کی وجہ سے ماہانہ قسط لیٹ ہو جاتی ہے۔ مگر پورے سال بھر میں مہاراشٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو قسط اُن کے بینک اکاؤنٹ میں آپ کے لاڈلے بھائیوں نے جمع کی ہے۔آپ کے لاڈلے بھائیوں نے نہ پارلیمنٹ الیکشن میں نہ اسمبلی الیکشن میں آپ لوگوں سے اپنے اُمیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔اب وقت آیا ہےکہ مہاراشٹر کی لاڈلی بہنہیں اپنے اپنے میونسپل حلقے،مہا نگر پالیکا حلقے،ضلع پریشد حلقے میں اپنے لاڈلے بھائیوں کے مہا یوتی سرکار کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپنے لاڈلے بھائیوں کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ وہ مستقبل میں لاڈلی بہن یوجنا کی قسط میں اضافہ کرکے آپ کے لیے مزید آمدنی بڑھائیں۔ اور دیگر فلاحی اسکیموں کو جاری و ساری رکھ کر اپنی لاڈلی بہنوں کو مزید فائدہ پہونچا سکیں۔

کچھ مہینے بعد میونسپل، میونسپل کونسل ،ضلع پریشد اور دیگر انتخابات ہونے والے ہیں۔ آپ کے لاڈلے بھائیوں کی تمام لاڈلی بہنوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے اپنے حلقے میں مہا یوتی سرکار کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،اور اپنے لاڈلے بھائیوں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

فی الحال مہاراشٹر کی ممبئی کو آپریٹیو بینک اور دیگر کئی کوآپریٹیو بینکوں میں لاڈلی بہنوں کے لیے ایک لاکھ روپے بلا سود کے قرض کی سہولت مل رہی ہے۔ اس ضمن میں آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے مالیگاؤں کی جنتا بینک سے اس سلسلے میں قرض کی مانگ کی تھی۔ مگر ابھی تک بینک کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ 

شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور للہ فاؤنڈیشن کا وفد اس ہفتے ممبئی منترالیہ جا کر آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے ملاقات کر کے اس سلسلے میں ایک میمورنڈم دے گا،اور مطالبہ کرے گا گا کہ یہ یوجنا پورے مہاراشٹر کی کو آپریٹیو بینکوں میں شروع کی جائے ،تا کہ آپ کی لاڈلی بہنیں اپنے بل پر کھڑے ہو کر چھوٹا موٹا کاروبار کر کے اپنے خاندان کو چلائیں۔

نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے اجتماعی نکاح کے تعلق سے بھی چرچا ہو گی۔

ممبئی میں وزیر خوراک شری چگن بھجبل صاحب سے راشن دکانوں سے یکمشت اناج کی دستیابی نہ ہونے کی شکایت بھی کی جائے گی۔

مالیگاؤں حلقے کے وکاس کاموں کے لیے پچھلی ملاقات میں ہم نے قریب 100 کروڑ روپے کا فنڈ مانگا تھا،اس کا فالو اپ بھی کیا جائے گا۔

لاڈلی بہنوں کی جون کی قسط جلد از جلدلاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے اس تعلق سے بھی آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار سے چرچا ہو گی۔ 

حاجی عارف انجم صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع