شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور للہ فاؤنڈیشن کے وفد کی منٹرالیہ میں کامیاب نمائندگی۔


 ممبئی، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد کل ممبئی روانہ ہوا۔ اس وفد نے ممبئی میں لاڈلی بہوں کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے لیکر دیگر وزراء سے ملاقات کر کے لاڈلی بہوں۔ کے علاوہ مالیگاؤں کے ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اور اس سلسلے میں میمورنڈم بھی دیا۔

شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور للہ فاؤنڈیشن کے اس وفد کی قیادت حاجی عارف انجم نے کی جبکہ وفد میں فیّاض افسر،نسیم کرونا یودھا ، الطاف بابا، شکیل میڈیکل کے علاوہ بڑی تعداد میں مالیگاؤں کی سماجی میدان میں کام کرنے والی خواتین بھی شریک تھیں۔ 

وفد میں صبح صبح لاڈلے بھائی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار سے مل کر لاڈلی بہوں اور شہر کی ترقیاتی کاموں پر مشتمل ایک میمورنڈم دیا۔

موصوف نے کہا کہ مئی مہینے کی لاڈلی بہوں کی قسط مہاراشٹر سرکار  کی کچھ خواتین کے بھی شمولیت کی جانچ کے لیے جاری ہونے کئی وجہ سے لیٹ ہو گئی ہے۔ جانچ ابھی بھی جاری ہے۔ جانچ پوری ہونے کر بعد ہو مئی مہینے کی قسط ڈالی جائے گی۔

مالیگاؤں کے ترقیاتی کاموں پر مشتمل میمورنڈم کے متعلق نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار نے وفد کو کہا کہ اس سمبندھ میں آپ لوگ شام میں ملاقات کریں،میں ڈیپارٹمنٹ سے مُکمل معلومات اور اُنہیں اس سلسلے میں ضروری ہدایت دینے کے بعد آپ لوگوں کو اطلاع کروں گا۔

اس کے بعد وفد نے مہارشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ شری پرتاپ سر نائیک سے ملاقات کر کے 11 ہزار کالونی کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذریعے اٹھائے گئے کالونی کے لیے بس سیوا کا مدا اٹھایا۔ وزیر موصوف نے فوراً مالیگاؤں کے کمشنر شری راجندر جا دھو سے فون پر بات کی،اور وفد کو کہا کہ کل آپ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن جہ کر کمشن سے مل کر اس سلسلے میں چرچا کیجئے اور اس چرچا کی معلومات مجھے فوراً دیجئے۔

اس کے بعد وفد نے لاڈلی بہوں کے دوسرے لاڈلے بھائی شری ایکناتھ شندے سے ملاقات کرنے کے لیے آپ کے نندنون بنگلے پر جاکر ملاقات کرنے کی کوشش کی۔ آپ کی غیر حاضری میں آپ کے PA شری وسنت مورے سے ملاقات کر کے مالیگاؤں کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ آپ نے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کے بتائے تمام ترقیاتی کاموں پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے اس سلسلے میں مُکمل کارروائی ہو گی۔ 

اس مرتبہ فیّاض افسر کی اللہ فاؤنڈیشن کے معرفت مالیگاؤں میں 100 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کے لیے مہاراشٹر گورنمنٹ کی طرف سے فاؤنڈیشن کو پوری پوری مدد دینے کا وعدہ بھی کیا گیا۔

اس کے بعد وفد نے مہاراشٹر کے وزیر تعلیم شری دادا بھوسے سے ملاقات کر کے آپ کا مہاراشٹر میں 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے گرا ھکوں کے لیے مفت بجلی کی سپلائی کے لیے مہا یوتی سرکار کا شکریہ ادا کیا گیا۔اسی کے ساتھ مالیگاؤں میں پاور لوم صنعت پر بجلی بل میں جاری رعایت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کیا گیا۔آپ نے وفد کو بتایا کہ مہاراشٹرا کی مہا یوتی سرکار ریاست کے گور،غریب،پچھڑے طبقے کے افراد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ للہ فاؤنڈیشن کے روح رواں فیّاض افسر نے اس فاؤنڈیشن کے بینر تلے ہوئے والے 100,اجتماعی نکاح کا میمورنڈم پیش کیا۔ آپ نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں مہاراشٹر سرکار کی طرف سے میں مُکمل تعاون کروں گا ۔

اس ملاقات کے بعد وفد نے مہارشٹر کے وزیر شری زروڈ صاحب سے ملاقات کی۔ آپ نے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور للہ فاؤنڈیشن کے لیے مُکمل تعاون کا بھروسہ دیا۔

نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے کے PA شری مورے صاحب نے میڈیکل فیلڈ میں کام کرنے والے شکیل میڈیکل کو مالیگاؤں میں مہا یوتی سرکار کی طرف سے میڈیکل فیلڈ میں کام کرنے کے لیے اپنا نمائندہ منتخب کیا۔ آپ نے کہا کہ مالیگاؤں سے جو بھی مریض مہارشٹر کی مہا یوتی سرکار کی اور سے مدد کا خواہش مند ہے وہ اس سلسلے میں مالیگاؤں میں باغ محمود میں رہنے والے شکیل میڈیکل سے 9657302712 اس نمبر رابطہ قائم کریں۔اُن کے ذریعے ائے ہوئے تمام مریضوں کو مکمل تعاون ملے گا۔

ان تمام ملاقاتوں کے بعد وفد کی خواتین نے حاجی علی درگاہ پر جا کر خصوصی دعا کی۔

شکریہ اللہ حافظ

آپ کا اپنا حاجی عارف انجم ، صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع