بیرون ریاست قربانی کے پیچھے کا فنڈا


 مالیگاؤں ، مالیگاؤں شہر میں پچھلے کئی برسوں سے بیرون ریاست حصے والی قربانی كا ذبردست زور و شور ہۓ۔ مالیگاؤں کی بھولی بھالی عوام  بغیر تصدیق کئے مولوی ملّاؤں پر مُکمل اعتماد کر کے کم لاگت کی لالچ میں ان بیرون ریاست قربانی کرنے والے دین کے رہنماؤں کے جھانسہ میں آ کر کم سے کم لاگت میں قربانی کروا لیتے ہیں اور اُن کے نام پر قربانی ہوئی یا نہیں اس کی تصدیق بھی نہیں کرتے اور غریب اور مسکین مستحق افراد کے بیچ گوشت تقسیم ہوا یا نہیں اس کی بھی تصدیق نہیں کرتے۔

بیرون ریاست قربانی کرنے والے ٹھیکیدار غریب اور مستحق افراد کے قربانی اور اس سے ملنے والے ثواب کو کم لاگت میں ملنے والی قربانی کو دیکھتے ہوئے پھنسا لیتے ہیں۔

جبکہ جہاں تک قربانی کے مسائل کا تعلق ہے، اس کی بنیاد زید کے صاحب استطاعت کے لیے ہے۔ اس میں سستا اور منہنگا کا سوال ہی نہیں ہوتا۔

مالیگاؤں میں حصے والی قربانی کا فی حصہ 3500 سے 4500 روپے تک تھا۔ اور قربانی کے بعد گوشت کی دستیابی ہے۔ جبکہ بیرون شہر قربانی کرانے پر آپ کو 1500 روپے سے 2000 روپے فی حصہ لگایا گیا۔اور گوشت اس ریاست کے مستحقین میں تقسیم کا اعلان تھا۔ بیرون ریاست قربانی ہوئی کہ نہیں اور قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم ہوا یا نہیں اس کی تصدیق کیسے ہو گی۔

اڑیسہ جا کر آنے والے ایک مفتی صاحب سے پرنس سماچار نے بات کی تو پتہ چلا کہ اڑیسہ میں زیادہ تر اجتماعی قربانی کرانے والے ٹھیکیدار چیٹنگ کرتے ہیں۔ اُن کے پاس اگر 100قربانی کا پیسہ جمع ہوا ہے تو صرف چند حصوں کی قربانی ہوتی ہے۔اب یہ دیکھنا ہے کہ کس کس سے ان ٹھیکیداروں نے قربانی کے نام پر رقم جمع کی اور کتنے لوگوں کے نام سے قربانی ہوئی۔

اگر آپ صاحب حیثیت ہیں اور مالیگاؤں میں حصہ والی قربانی کراٹے ہیں تو آپ اپنے حصہ کا گوشت اس پاس کے غریب،غرباء،مساکین میں تقسیم کے سکتے ہیں۔اس سے آپ کی قربانی کرانے کا مقصد بھی حل ہو جاتا ہۓ۔

افسوس صد افسوس مالیگاؤں کی ایک مشہور و معروف مسجد کے پیش امام بھی اس کاروبار میں ملاوث نظر آتے ہیں،اور مسجد کے ٹرستیوں کی خاموشی پر عوام حیرت میں ہیں۔

اس بیرون ریاست قربانی کرانے سے مالیگاؤں کے ان ٹھیکیداروں کو کتنا منافع ہۓ،کیا یہ عوام کی عدالت میں لائیں گے۔مالیگاؤں کی عوام یہ جاننے کے لیے بے چیں ھے

مزید تصدیق ہونے پر پرنس سماچار میں شائع کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

جن جن لاڈلی بہنوں کو دسمبر سے 2100روپے کی قسط چاہئے،وہ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔حاجی عارف انجم

آج دوپہر 12 بجے کے بعد ناسک ضلع کی تمام لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 2100 روپے جمع ہو جائیں گے۔صرف اُن اہل لاڈلی بہنوں کے اکاؤنٹ میں ؟

وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلی اور حاجی عارف انجم کی لاڈلی بہنوں کے لیے مزید خوشخبری۔ دیوالی بونس کے نام پر دسمبر اور جنوری کا ایڈوانس 3000 روپیہ کل شام تک آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع