لاڈلی بہنا اسکیم کی پہلی سالگرہ مالیگاؤں میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی
ممبئی ، لاڈلی بہنا اسکیم کی پہلی سالگرہ پوری ریاست میں زور شور سے منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاڈلی بہنا کے تمام لاڈلے بھائی مصروف ہیں۔ آپ کے لاڈلے بھائی حاجی عارف انجم نے اس سلسلے میں ممبئی کے آس پاس کے علاقوں میں کئی جگہوں پر لاڈلی بہنا کی پہلی سالگرہ کے پروگرام میں آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے ،,نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت دادا پوار کے ساتھ شرکت کی۔ تمام لاڈلی بہنا میں جوش و خروش کا ماحول تھا۔ لاکھوں لاڈلی بہنا اس یوجنا سے بھوت خوش دکھائی دیے۔
کئی لاڈلی بہنوں نے بتایا کہ جب سے یہ یوجنا شروع ہوئی ہے، اُن کے گھروں میں خوشی کا ماحول ہے۔ کچھ لاڈلی بہنوں نے بچت گٹ بنا کر اپنا خود کا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر دیا ہے۔ کچھ لاڈلی بہنا بچت گٹ کے ذریعے لکھ پٹی دیدی بننے کی کگار پر ہیں۔ ان لاڈلی بہنوں کو وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کی طرف سے 5 لاکھ روپے بلا سود قرض بھی ملے والا ہۓ۔
بچت گٹ کے بارے میں میں نے مالیگاؤں کی میری لاڈلی بہنوں کو بہت ترغیب دی۔ مگر زیادہ تر لاڈلی بہنوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ مالیگاؤں سے باہر لاڈلی بہنوں نے اس یوجنا کی قسط کو جمع کر کے بچت گٹ کے ذریعے چھوٹے موٹے کاروبار سے بڑے بڑے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔
شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
آج بھی سنہری موقع ہے، لاڈلی بہنیں اپنے اپنے پربھاگ آفس میں جا کر بچت گٹ آفیسر سے ملاقات کر کے بچت گٹ بنائیں اور اپنے نو نہالوں کا مستقبل سنواریں۔
لاڈلی بہنا یوجنا کی پہلی سالگرہ مالیگاؤں میں بھی منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں لاڈلی بہنوں کے لاڈلے بھائیوں سے بات چیت جاری ہے۔ ممبئی میں اسمبلی سیشن شروع ہونے کی وجہ سے لاڈلے بھائیوں سے تاریخ نہیں مل رہی ہے۔ جیسے ہی تاریخ فکس ہو جائے گی، مالیگاؤں سینٹرل اور مالیگاؤں آؤٹر کی تمام لاڈلی بہنوں کو یو ٹیوب،اخبارات اور دیگر وسائل سے اطلاع دے دی جائے گی۔
لاڈلی بہنوں کی جون کی قسط آپ کے لاڈلے بھائی نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار جو وزیر خزانہ بھی ہیں،انہوں نے ریاست کی تمام بینکوں کے ہیڈ آفس میں 3600 سو کروڑ روپے جمع کرا دیے ہیں،جو بہت جلد لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں آ جائے گی۔ ( اس کی ویڈیو کلپ میں نے اپنے یو ٹیوب کے ذریعے تمام لاڈلی بہنوں کو شیئر کر دیے ہیں۔ )
ریاست مہاراشٹر کی مہا یوتی سرکار نے پورے ریاست کی تمام لاڈلی بہنوں کو 300 یونٹ بجلی بل کی معافی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔اس یوجنا سے زیادہ سے زیادہ لاڈلی بہنا مستفیض ہوں۔
گھر کل یوجنا،سلائی مشین یوجنا،واشنگ مشین یوجنا، آٹا پیسنے کی چکی یوجنا، 5 لاکھ کے صحت کی یوجنا کا کارڈ، مزدور کارڈ،سینئر سٹیزن یوجنا، لاڈلے بھائیوں کی 10 ویں،12ویں اور گریجویٹ کے لیے 8 ہزار ماہانہ ،10 ہزار ماہانہ، 12 ہزار ماہانہ اسکیم، اپنی لاڈلی بچیوں کی شادی کے لیے ریاستی مہا یوتی سرکار کی 20 ہزار روپے کی یوجنا ( اس ضمن میں للّہ فاونڈیشن کے فیّاض افسر سے9270593900 موبائل نمبر پر کانٹیکٹ کر سکتے ہیں )، اور مہا یوتی سرکار کی دیگر فلاحی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ مہا یوتی سرکار کی ان تمام اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسی بھی آن لائن دکان پر جا کر ان اسکیموں کے لیے عرض داخل کر سکتے ہیں۔ یا
1. سمیر انڈین جیلانی چوک +919689748432
2. سمیر آن لائن ، رضا چوک 9011550012
3. جواہر آن لائن، بیل باغ 9075376156
4. پانی والا کمپیوٹر،بیل باغ +919272452003
5. نواز آن لائن امداد نگر 09970915476
6. شاہد آن لائن ، عائشہ نگر 9172195157
7. بیکری والا آن لائن 9172195157
سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
آپ کا لاڈلا بھائی حاجی عارف انجم
Comments
Post a Comment