دھولیہ کے NCP لیڈر ڈاکٹر فاروق شاہ مالیگاؤں کے سوشل ورکرز کی قیادت کر کے شہر کا وکاس کرنے کے لیے پر عزم
دھولیہ ، آخر کار اہلیان مالیگاؤں کو ڈاکٹر فاروق شاہ کی شکل میں مالیگاؤں وکاس کے لیے مسیحا مل گیا۔
کل بروز سنیچر مالیگاؤں سے سوشل ورکرز کے نمائندہ وفد نے دھولیہ کے سابق MLA محترم ڈاکٹر فاروق شاہ سے ملاقات کر کے اُنہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی ( اجیت پوار ) میں شمولیت کی دلی مبارکباد پیش کی۔آپ نے اسے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ جیسے مالیگاؤں دھولیہ کی محبت کا ذکر ہوتا ہے،میں دھولیہ کے ساتھ اہلیان مالیگاؤں کی بھی خدمت کرتا رہوں گا۔ آپ نے کہا کہ MIM پارٹی اور قومی صدر عالیجناب اویسی صاحب سے میری ذرّہ برابر کوئی شکایت نہیں ہے،بلکہ میں آج بھی اُنہیں اپنا قائد مانتا ہوں۔ جب تک میں شہر دھولیہ کا MLA ٹھا ،آپ نے میری قدم قدم پر رہنمائی کی۔شہر دھولیہ اور مالیگاؤں کے وکاس اور عوام کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے عوام کی ڈیمانڈ پر مجھے NCP پا رٹی میں شمولیت اختیار کرنا پڑی۔ میں NCP میں رہتے ہوئے دھولیہ اور مالیگاؤں کی عوام کی خدمت تہہ دل سے کرتا رہوں گا۔
مالیگاؤں کے سوشل ورکر وفد نے آپ کو مالیگاؤں وزٹ کرنے کی دعوت دی،جسے موصوف نے بخوشی قبول کر لیا۔ آپ نے کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں کی لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائیوں کی تمام یوجنا وں کو اُن ٹک پہنچاؤں گا،اُن کے تمام مسائل کو حل کروں گا۔ مہا یوتی سرکار کی تمام اسکیموں سے لاڈلی بہنوں اور لاڈلے بھائیوں کو فائدہ اٹھانے کے لیے مالیگاؤں کے آپ تمام سوشل ورکر ز سے رابطہ قائم کریں،کسی بھی دشواری ہونے پر آپ لوگ مجھ سے کانٹیکٹ کریں۔انشاء اللہ میں تمام دشواریوں کو حل کروں گا۔
للّہ فاونڈیشن کے ستمبر مہینے میں ہونیوائے اجتماعی نکاح کے لیے آپ نے اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔
آپ نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ممبئی جا کر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شری اجیت دادا پوار سے مالیگاؤں کے ضمن میں بات کروں گا۔
آپ کے توستط سے ہزاروں کروڑ وکاس کاموں کو دیکھ کر وفد حیران رہ گیا۔ انشاء اللہ ہم مالیگاؤں کے سوشل ورکرز بھی آپ کے ذریعے مالیگاؤں میں ایسے ہی وکاس کام کروائیں گے۔
اس وفد میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم ،للّہ فاونڈیشن کے صدر فیاض افسر ، گمشدہ بچوں کی تلاش کے روح رواں ضیاء مسکان، MIC گروپ کے اعجاز MIC ،رحمانی گروپ کے رئیس رحمانی وغیرہ موجود تھے۔
آنے والے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں مالیگاؤں کے تمام سوشل ورکرز،لاڈلے بھائی
اور لاڈلی بہنیں ، کسی بھی سیاسی لیڈران کے بہکاوے میں نہ آتے ہوئے اپنے بل بوتے پر ڈاکٹر فاروق شاہ اور اجیت دادا پوار کی قیادت میں الیکشن لڑ کر اپنی سیٹیں زیادہ سے زیادہ چن کر لائیں گے اور شہر مالیگاؤں کا دھولیہ شہر جیسے وکاس کریں گے۔
سنا ہے شہر کا نقشہ بدل گیا انجم
تو چل کے ہم بھی ذرا اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
حاجی عارف انجم ،صدر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن
فیاض تم لوگ تو۔۔۔۔۔۔بھاجپ۔۔میں شامل ھوئے تھے ۔۔بھگوا پھیٹا۔۔باندھے تھے
ReplyDelete