آج ، بھکّو چوک بم دھماکہ کے ملزمین کا NIA کورٹ کے فیصلے کا دن۔
مالیگاؤں ، آج بھکّو چوک بم دھماکہ کے ملزمین کے خلاف کورٹ کا فیصلہ ائے گا۔ آج سے تقریاًً 17 سال قبل،29 ستمبر 2017 کو رات میں مالیگاؤں کے بھکو چوک میں ہندو آتنک تنظیم نے عین رمضان کے مہینے کی رات میں موٹر سائیکل میں بم لگا کر رکھا اور یہ بم بلاسٹ ہو گیا جس میں تقریبا 6 افراد جاں بحق ہوئے اور لا تعداد افراد زخمی ہوئے۔
اس حادثے کی پولیس،CID پھر NIA سے جانچ کرائی گئی ،جس میں سابق MP سادھوی پرگیہ سِنگھ،ملٹری آفیسر کرنل پروہت اور دیگر افراد اس حادثے کے آلہ کار ثابت ہوئے۔ ان اشخاص پر NIA نے کیس داخل کیا،یہ کیس قریب 17 سال چلتا رہا،اس میں جمعیت علماء ہند نے عدالت میں شروع سے آخر تک کیس لڑا۔ جمعیت علماء ہند کے ذمے دار مولانا عبدالقیوم قاسمی کا کہنا ہے کہ تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کے مدد نظر ملزمین کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔ اس کیس میں اہم ثبوتوں کو عدالت تک پیش کرنے میں مرحوم ایڈوکیٹ شیخ شمس الہدا ،ایڈوکیٹ عرفانہ ہمدانی نے اہم رول ادا کیا۔ ایڈوکیٹ عرفانہ ہمدانی ایڈوکیٹ شاہد انصاری نے پرنس سماچار کو بتایا کہ اس بھکّو چوک بم دھماکہ کیس کو NIA عدالت میں وکلاء نے بہت محنت سے پیش کیا ہے۔انشاء اللہ ملزمین کو عدالت سخت سے سخت سزا دے گی۔
بھکّو چوک بم دھماکہ کو حل کرنے میں سابق پولیس اہلکار شری ہیمنت کرکرے نے اہم رول ادا کیا۔اس سمبندھ میں NIA نے تقریباً 300 شواھد عدالت کے سامنے پیش کیے۔اسی کے ساتھ کرنل پروہت کا لیب ٹاپ بھی اہم ثبوت ثابت ہوا،جس میں اس سازش کا کچا چٹھا موجود تھا۔
حادثے کے وقت موجود بھکو چوک کے جاوید گھنٹے والے،سعید سائیکل والے، اور دیگر افراد نے پرنس سماچار کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل جس میں بم فٹ کیا گیا تھا،اگر بُھکّو چوک سے تھوڑا آگے کھڑی کی جاتی تو خواتین کی گردی میں سینکڑوں جانیں ضائع ہو جاتیں۔
بھكو چوک بم دھماکہ کے ملزمین کو سزا ہونے پر یہ ہیمنت کرکرے ، مرحوم شیخ شمس الہدا ،مرحوم آصف علی،مرحوم احمد حنیف،مرحوم عبداللہ بھائی جیسے جیالے کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
مالیگاؤں کی عوام اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ NIA کورٹ تمام ملزمین کو سخت سے سخت سزا دے۔
پرنس سماچار
Comments
Post a Comment