بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ۔ ایجوکیشن مافیا SIT کے گھیرے میں ۔
ممبئی ،( منترالیہ سے ،) اخر کار مہاراشٹر گورنمنٹ نے ریاست کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہوئے ہزاروں کروڑ کے گھپلے کے پیش نظر ریاستی سطح پر SIT کے ذریعے انکوائری کا اعلان کر دیا
آج سے کچھ دن قبل ناگپور حلقے میں تعلیمی میدان میں ہوئی کروڑوں کے بھرشتاچار کے پیش نظر ریاستی حکومت نے SIT کا اعلان کیا تھا،جس میں اسکول ٹیچر،اسکول منیجمنٹ کے عہدیداران، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ادھیکاری اور دیگر گھپلے میں ملوث افراد پر گناہ داخل کر کے اُنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔
جاری اسمبلی سیشن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جاری کرپشن پر کئی ممبران نے آواز اٹھائی، جن میں مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کے مفتی محمد اسماعیل قاسمی بھی شامل تھے
آپ نے وزیر تعلیم شری دادا بھوسے سے گزارش کی کہ مالیگاؤں حلقے میں گزشتہ کئی سالوں سے ان ڈیپارٹمنٹ میں ایجوکیشن آفیسرز، اسکول منیجمنٹ اور اسکول ٹیچروں نے مل جل کر کروڑوں روپے کا بھرشتا چار کیا ہۓ، اس کے لیے آپ لگاتار وزیر تعلیم شری دادا بھوسے کو کمپلین کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ ریاست کے کئی ممبران نے بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جاری کرپشن کا مدا اٹھایا۔ اس پر ریاستی وزیر تعلیم دادا بھوسے نے ریاستی سطح پر ان تمام گھپلوں کی جانچ کے لیے SIT بیٹھانے کا اعلان کیا۔
یہ SIT تین سے چھ مہینوں کے درمیان ان تمام تعلیمی گھپلوں کی جانچ کر کے اپنی رپورٹ مہاراشٹر شاسن کو دے گی
دیکھنا یہ ہے کہ اس دوران کتنے ایجوکیشن آفیسران، اسکول منیجمنٹ،دلالوں اور اسکول ٹیچرز کی گرفتاری اور جیل میں کتنے لوگوں کو جانا پڑے گا۔
پریس رپورٹر پرنس سماچار
Comments
Post a Comment